محرم كے حوالے سے عزاداري ميں ركاوٹ كسي صورت قبول نہيں كريں گے۔مقصود ڈومكي

تاریخ اشاعت:05/07/1395
بين الاقوامي گروپ: ملك اور اسلام مخالف تكفيري تنظيموں كے خلاف كارروائي اور شہدا كي مدد حكومت كي ذمہ داري ہے۔ وزير اعلي سے ملاقات ميں مجلس وحدت رہنما كے مطالبات
ايكنا نيوز- مجلس وحدت مسلمين صوبہ سندھ كے سيكريٹري جنرل اور چئيرمين شہداء كميٹي علامہ مير مقصود علي ڈومكي كي وفد كےہمراہ وزير اعلي سندھ سيد مراد علي شاہ سے ملاقات ميں محرم ميں ہم آہنگي اور امن و امان برقرار ركھنے پر گفتگو كي گيي جبكہ علامہ مقصود ڈومكي نے مجالس كي حفاظت كے حوالے سے حكومتي ذمہ داريوں كو اہم قرار ديا ۔
 
مجلس وحدت رہنما نے سانحہ شكارپور، سانحہ جيكب آباد اور سانحہ خانپور كي تحقيقات اور متاثرين كو انصاف كي فراہمي كيلئے سندھ حكومت كے وعدوں كے ياددہاني بھي كرائي اور كہا كہ دہشت گرد تنظيموں كے خلاف كارروائي كيے بغير امن كا خواب پورا نہيں ہوگا۔
 
وزير اعلي سندھ سيد مراد علي شاہ نے علامہ ڈومكي كو انصاف دلانے كي يقين دہاني كراتے ہوئے اطمينان دلايا كہ حكومت محرم ميں امن و امان برقرار ركھنے كے ليے ہر صورت تمام وسايل برويے كار لائے گي۔
 
 
 
دن كي تصوير
مسجدالنبي صلي‌ الله‌ عليہ و آله   
ويڈيو بينك