ايران كے دشمن اپني آرزوؤں كو اپنے ساتھ قبر ميں لے جائيں گے

تاریخ اشاعت:30/01/1396
مشہد مقدس، فرزند رسول امام علي رضا (ع) كے حرم ميں رہبر انقلاب كا خطاب
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي مشہد مقدس ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام كے حرم مطہر ميں دسيوں ہزار زائرين كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ اللہ كا شكر ادا كرتا ہوں كہ اس نے ايك بار پھر يہ توفيق عطا فرمائي كہ ميں اس روحاني اور ملكوتي بارگاہ ميں آپ سے خطاب كروں۔
رہبرانقلاب اسلامي نے نئے ہجري شمسي سال كو ملك كے لئے ايك اہم سال قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ يہ سال اقتصادي لحاظ سے بھي اور آئندہ صدارتي اور بلدياتي انتخابات كي بنا پر سياسي لحاظ سے بھي بہت اہم ہے۔ رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ گذشتہ برس ايران كے عوام نے كچھ اقتصادي مشكلات كے باوجود سياسي اور انقلابي ميدانوں ميں شاندار كارنامے رقم كئے اور يوم القدس اور يوم آزادي كے جلوسوں ميں تاريخي شركت كر كے انقلاب سے اپني وفاداري كا ايك بار پھر بھرپور ثبوت پيش كيا-
انہوں نے فرمايا كہ مذہبي اور روحاني اجتماعات اور پروگراموں ميں شركت كے تعلق سے بھي گذشتہ برس ايران كے مومن عوام كي شركت پہلے سے كہيں زيادہ تھي اور يہ بہت ہي اہم بات ہے- آپ نے فرمايا كہ يوم آزادي كے جلوسوں اور ماہ محرم و صفر كے اجتماعات اور پروگراموں ميں ايراني عوام كي وسيع شركت، دوست و دشمن دونوں كے لئے اہم پيغام كي حامل ہے اور اس سے دوست و دشمن سب كے سامنے ايراني عوام نے اپني شناخت كو منوايا ہے-
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ اس طرح كے اجتماعات ميں ايراني عوام كي وسيع پيمانے پر شركت اس بات كو ثابت كرتي ہے كہ ايران كے عوام، دين و مذہب كے اموركي پابندي كا معاملہ ہو يا ملك كے سياسي معاملات اور انقلابي اقدار كي حفاظت كي با ت ہو، ہر ميدان ميں پوري طرح متحد ہيں- رہبرانقلاب اسلامي نے ايراني عوام كے اتحاد اور انقلاب و اسلامي نظام نيز مذہبي امور كي پابندي كي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا كہ نيا سال بھي اس لحاظ سے بہت ہي اہميت كا حامل ہے-
آپ نے اقتصادي مسائل كو ملك كے مسائل ميں سرفہرست قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ ضرورت اس بات كي ہے كہ اقتصادي ميدان ميں سرعت عمل كا مظاہرہ كيا جائے- انہوں نے فرمايا كہ اگر ايران كے عوام كے نقطہ نگاہ سے اقتصادي مسائل سرفہرست ہيں تو دشمن نے بھي ان ہي مسائل كو اپني ترجيحات ميں قرار دے ركھا ہے اور دشمن، ايران كو اقتصادي ميدان ميں كمزور كر كے عوام اور حكومت كے دميان فاصلہ پيدا كرنا چاہتا ہے تاكہ وہ اس طرح اپنے مقاصد حاصل كرسكے۔ آپ نے فرمايا كہ ايران كے نادان اور بے دين دشمن برسوں سے اس ميدان ميں اپني كوششيں جاري ركھے ہوئے ہے ليكن وہ اب تك ناكام رہا ہے اور آئندہ بھي اس كو كاميابي حاصل نہيں ہوگي۔
رہبر انقلاب اسلامي نے ايران اور ايراني عوام كے لئے اسلامي نظام كي خدمات كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا كہ اسلامي جمہوري نظام نے اس عرصے ميں انتہائي غير معمولي كارنامے انجام ديئے ہيں اور عوام كي بہت زيادہ خدمت ہے۔ آپ نے فرمايا كہ اگر ان خدمات كا طاغوتي حكومت كے دور سے موازنہ كيا جائے تو واضح ہو جائے گا كہ ايران كے اسلامي جمہوري نظام نے عوام كي كتني زيادہ خدمت كي ہے-
رہبر انقلاب اسلامي نے علمي اور سائنسي ميدانوں ميں ايراني نوجوانوں كي كاميابيوں كا حوالہ ديتے ہوئے فرمايا كہ اسلامي انقلاب كي كاميابي كے بعد سے ايران ميں علمي ترقي پچيس گنا زيادہ ہوئي ہے - آپ نے ايراني نوجوانوں ميں پائے جانے والي بے پناہ استعداد كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا جب ہم يہ كہتے ہيں كہ مستقبل ميں ايران ميں بہت ہي اہم كام انجام پائيں گے تو بااستعداد نوجوانوں كي صلاحيتوں كو ديكھتے ہوئے ہي يہ بات كہي جاتي ہے-
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ايران كے عظيم قدرتي ذخائر كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ گيس كے ذخائر كے لحاظ سے ايران دنيا ميں پہلے نمبر پر ہے- آپ نے فرمايا كہ دشمن نے بلاوجہ اپني نظريں ايران پر نہيں جمائي ہيں دشمن چاہتے ہيں كہ ايران كے قدرتي ذخائر پر تسلط حاصل كرليں-
آپ نے فرمايا كہ البتہ يہ دشمنوں كي پراني خواہش ہے اور ان كي يہ خواہش كبھي بھي پوري نہيں ہو سكے گي اور وہ اپني يہ خواہش قبر ميں لے كر جائيں گے- رہبرانقلاب اسلامي نے ايران كے آئندہ صدارتي اور بلدياتي انتخابات كي اہميت پر زور ديتے ہوئے فرمايا كہ ميرے لئے جو چيز سب سے زيادہ اہم ہے وہ يہ ہے كہ لوگ زيادہ سےزيادہ پولنگ اسٹيشنوں پر جاكر اپنے حق رائے دہي كا استعمال كريں-
دن كي تصوير
مسجدالنبي صلي‌ الله‌ عليہ و آله   
ويڈيو بينك