پاكستان كے اسپيكر نے كہا ہے كہ ان كا دورہ ايران كامياب رہا ۔

تاریخ اشاعت:07/02/1396
پاكستان كے اسپيكر نے كہا ہے كہ ان كا دورہ ايران كامياب رہا ۔
پاكستان كي قومي اسمبلي كے اسپيكر سردار اياز صادق نے گزشتہ روز ايران كا پانچ روزہ دورہ مكمل كرنے كے بعد لاہور پہنچنے پر صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے اپنے حاليہ دورے كے نتائج پر اطمينان كا اظہار كيا اوركہا كہ ايران اور پاكستان كے سرحدي علاقوں كو مضبوط كرنے كے لئے مزيد اقدامات كرنے ہوں گے.
انہوں نے كہا كہ ايران اور پاكستان نے تجارتي اور اقتصادي سرگرميوں كو مزيد بڑھانے اور اسي طرح چابہار اور گوادر بندرگاہوں كے مابين باہمي تعاون كي توسيع پر بھي آمادگي كا اعلان كيا ۔
پاكستان كے اسپيكر كا كہنا تھا كہ اسلامي جمہوريہ ايران كے صدرمسئلہ كشمير كو پُرامن اور منصفانہ  طريقے سےحل كرانے كا خواہاں ہيں۔
واضح رہے كہ پاكستان كي قومي اسمبلي كے اسپيكر سردار اياز صادق كي قيادت ميں ايك10 ركني پارليماني وفد نے دورہ ايران كے موقع پر صدرمملكت حسن روحان، اپنے ايراني ہم منصب علي لاريجاني، وزير خارجہ محمد جواد ظريف اور ايران كي پارليمنٹ كي قومي سلامتي كميٹي كے چيئرمين علاء الدين بروجردي سميت ديگر حكام سے ملاقاتيں كيں اور مشہد مقدس ميں حضرت امام رضا (ع) اور قم ميں حضرت معصومہ (ص) كے حرم مطہر كي زيارت كي۔
دن كي تصوير
مسجدالنبي صلي‌ الله‌ عليہ و آله   
ويڈيو بينك