ايران اور پاكستان كي پارليمنٹ كے اسپيكروں كي ملاقات

تاریخ اشاعت:07/02/1396
پاكستان كي قومي اسمبلي كے اسپيكر نے آت دارالحكومت تہران ميں ايران كے اسپيكر سے ملاقات كي۔
اسلامي جمہوريہ ايران اور پاكستان كے اسپيكروں نے ہفتہ كے روز تہران ميں ايك ملاقات كے دوران دوطرفہ باہمي تعلقات اور پارليماني تعاون سميت خطے كي تازہ ترين صورتحال پر تبادلہ خيال كيا.
مجلس شوراي اسلامي (پارليمنٹ) كے اسپيكر علي لاريجاني نے اپنے پاكستاني ہم منصب سردار اياز صادق كے ساتھ  ہونے والي  ملاقات ميں علاقائي اور بين الاقوامي حالات اورديگرامور پر تبادلہ خيال كيا۔
ايران اور پاكستان كے اسپيكر  اس ملاقات كے بعد مشتركہ پريس كانفرنس سے خطاب بھي كريں گے ۔
واضح رہے كہ پاكستان كي قومي اسمبلي كے اسپيكر سردار اياز صادق ايك  اعلي سطحي پارليماني وفد كے ہمراہ  كل ايران كے پانچ روزہ دورے پر تہران پہنچے اورمختصر دورے پرقم گئے جہاں وہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليہا كے مقدس روضے پر حاضري دي.
دن كي تصوير
حرم امام رضا عليہ السلام   
ويڈيو بينك