راشدين ميں شہيد ہونے والے شامي شہريوں كي تدفين

تاریخ اشاعت:07/02/1396
شام كے شہر حلب كے قريب دہشت گردوں كے حملے ميں شہيد ہونے والے باون عام شہريوں كو دمشق ميں سيدہ زينب سلام اللہ عليھا كے روضے ميں دفن كرديا گيا۔
پندرہ اپريل كو صوبہ ادلب كے محصور شہروں فوعہ اور كفريا سے عام شہريوں كے لے كر جانے والي بسوں كو دہشت گروں نے حلب كے راشدين نامي علاقے ميں دہشتگردانہ حملے كا نشانہ بنايا تھا۔بدھ كے روز باون شہيدوں كي آخري رسومات ادا كي گئيں اور شام ميں رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي كے نمائندے آيت اللہ سيد ابوالفضل طباطبائي نے نماز جنازہ پڑھائي۔بعد ازاں شہيدوں كے جسد خاكي كو سيدہ زنيب سلام اللہ عليہا كے روضے كے احاطے ميں دفن كرديا گيا۔قابل ذكر ہے كہ راشدين كے قتل ميں ايك سو ساٹھ شامي شہري شہيد ہوئے تھے ميں جن زيادہ تعداد عورتوں اور بچوں كي تھي جبكہ درجنوں افراد زخمي بھي ہوئےتھے۔
دن كي تصوير
حرم امام علي عليہ السلام   
ويڈيو بينك