رہبر معظم كي معاشي مسائل كو حل كرنے كے لئے اندروني وسائل سے استفادہ اور اغيارپر اعتماد نہ كرنے كي تاكيد

تاریخ اشاعت:07/02/1396
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے پيغمبر اكرم صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم كي بعثت كے مبارك موقع پر ملك كے اعلي عہديداروں، عوام كے مختلف طبقات اور اسلامي ممالك كے سفراء سے ملاقات ميں فرمايا: صدارتي اميدواروں كو چاہيے كہ وہ عوام سے يہ وعدہ كريں گے كہ وہ ملك كي معاشي اور اقتصادي مشكلات دور كرنے كے لئے ملك كے اندروني وسائل سے استفادہ اور اغيار پر اعتماد نہيں كريں گے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي امام خامنہ اي نے پيغمبر اكرم صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم كي بعثت كے مبارك موقع پر ملك كے اعلي عہديداروں، عوام كے مختلف طبقات اور اسلامي ممالك كے سفراء سے ملاقات ميں فرمايا: صدارتي اميدواروں كو چاہيے كہ وہ عوام سے يہ وعدہ كريں گے كہ وہ ملك كي معاشي اور اقتصادي مشكلات دور كرنے كے لئے ملك كے اندروني وسائل سے استفادہ ور اغيار پر اعتماد نہيں كريں گے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے عيد بعثت كي مناسبت سے ايراني عوام اور دنيا بھر كے مسلمانوں كو مباركباد پيش كرتے ہوئے فرمايا: پيغمبر اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم ايسے دور ميں مبعوث ہوئے جو جہالت ، ظلمت اور تاريكي ميں ڈوبا ہوا تھا اور اس دور ميں پيغمبر اسلام نے ظالم طاقتوں كامقابلہ كركے انھيں اسلامي نظام اور اسلامي حكومت كي طرف دعوت دي ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے اسلام كو ظالم مخالف اورطاقتور دين قرارديتے ہوئےفرمايا: امريكہ اور اس كے اتحادي ممالك كي اسلام كے ساتھ دشمني كي اصل وجہ يہي ہے كہ اسلام ظالم اور ظلم كو كبھي برداشت نہيں كرسكتا اور اسي وجہ سے امريكہ اور اس كے اتحادي آج اسلام اور اسلامي نظام كے خلاف نبرد آزما ہيں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے انقلاب اسلامي كي كاميابي كے بعد ايران ميں مختلف انتخابات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا: اسلامي نظام ميں انتخابات ميں عوام كي شركت ان كي طاقت و قوت كا مظہر اور ان كے اسلامي وظائف ميں شامل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امريكہ كے گذشتہ اور موجود حكام كي ايراني عوام كے خلاف دھمكيوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا: امريكہ نے انقلاب اسلامي پر ضرب وارد كرنے كے لئے ہميشہ كوشش كي اور جو كچھ امريكہ كرسكتا تھا وہ اس نے كيا اور ايراني قوم نے ہر دور ميں امريكہ كو منہ توڑ جواب ديا ہے اور اس كے بعد بھي ايراني قوم امريكہ كي معاندانہ پاليسيوں كو ناكام بنا دے گي۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے دشمنوں كے مقابلے ميں ايراني قوم كے باہمي اتحاد و يكجہتي پر تاكيد كرتے ہوئےفرمايا: صدارتي اميدواروں كو ملك كي اقتصادي اور معاشي مشكلات حل كرنے كے سلسلے ميں اغيار پر نظر نہيں ركھني چاہيے بلكہ انھيں ملك كے اندر موجود وسائل سے بھر پور استفادہ كرنا چاہيے اور دشمن كي پاليسيوں كو ناكام بنانے كے لئے معاشي اور اقتصادي ميدان ميں استقلال بڑي اہميت كا حامل ہے۔
دن كي تصوير
حرم امامين عسكريين عليهما السلام   
ويڈيو بينك