حرم حضرت زينب(س) ميں جشن عيد بعثت كا انعقاد+ تصويريں

تاریخ اشاعت:07/02/1396
شعراء اور مقررين نے رسول اسلام (ص) كي عظيم الشان شخصيت كے فضائل و مناقب بيان كئے اور آپ كي بعثت كو تاريخ بشريت كا اہم ترين واقعہ گردانتے ہوئے اسے انسانيت كي ہدايت كے ليے اللہ كي جانب سے بھيجي ہوئي سب سے عظيم نعمت قرار ديا۔
پيغمبر اكرم صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم كے يوم بعثت كي مناسبت سے دمشق ميں حضرت زينب سلام اللہ عليہا كے روضے ميں ايك عظيم الشان جشن كا انعقاد كيا گيا۔
شعراء اور مقررين نے رسول اسلام (ص) كي عظيم الشان شخصيت كے فضائل و مناقب بيان كئے اور آپ كي بعثت كو تاريخ بشريت كا اہم ترين واقعہ گردانتے ہوئے اسے انسانيت كي ہدايت كے ليے اللہ كي جانب سے بھيجي ہوئي سب سے عظيم نعمت قرار ديا۔ شيخ ايمن احمد نے پيغمبر اكرم (ص) نوراني بعثت كو امت مسلمہ كے درميان اتحاد كا سمبل قرار ديا اور كہا كہ بعثت رسول خدا تكفيري افكار، شدت پسندي اور دھشتگردي سے روكتي ہے۔
شام ميں رہبر انقلاب اسلامي كے نمائندے آيت اللہ سيد ابوالفضل طباطبائي نے اس حوالے سے گفتگو كرتے ہوئے كہا: اگر آج ہم ديكھ رہے كہ داعش اور تكفيري عناصر نہ اسلامي بلكہ انساني اقدار كو نابود كرنے كي كوشش ميں لگے ہوئے ہيں تو ہماري ذمہ داري يہ ہے كہ ہم جاہلي افكار كے ساتھ مبارزہ اور جہاد كريں اور اسلامي كردار كو تقويت بخشيں۔
دن كي تصوير
ويڈيو بينك