جامع ايٹمي معاہدے كي خلاف ورزي پر ايران كا ردعمل سخت ہوگا

تاریخ اشاعت:16/07/1396
پوليس اكيڈمي پاسنگ آوٹ پريڈ سے رہبر انقلاب كا خطاب
رہبرانقلاب اسلامي نے اتوار كي صبح پوليس اكيڈمي ميں پاسنگ آوٹ پريڈ سے خطاب كرتے ہوئے جامع ايٹمي معاہدے كے حوالے سے امريكہ كي گستاخي كي جانب اشارہ كيا اور اس بات پر تاكيد فرمائي كہ امريكہ جامع ايٹمي معاہدے كے حوالے سے ہر روز كوئي نہ كوئي شرارت اور شيطنت انجام دے رہا ہے جس سے امام خميني رح كے فرمان كي سچائي ثابت ہوتي ہے جس ميں آپ نے امريكہ كو بڑا شيطان قرار ديا تھا اور حقيقت ميں حكومت امريكہ، سب سے خبيث ترين شيطان ہے۔آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ ايٹمي مذاكرات كے دوران تمام تر وعدوں اور مباحثوں كے باوجود، ايٹمي مذاكرات اور اس كے نتائج كے بارے ميں امريكہ كا رويہ مكمل ظالمانہ اور ان كي ہٹ دھرمي كا عكاس ہے۔
رہبر انقلاب اسلامي نے اس بات پر بھي تاكيد فرمائي كہ امريكيوں كو يہ بات اچھي طرح ذہن نشين كرلينا چاہيے كہ ايران كے عوام ٹھوس اور اصولي موقف پر ڈٹے ہوئے ہيں اور اہم ترين قومي مفادات سے پسپائي كا لفظ اسلامي جمہوريہ ايران كي لغت ميں موجود نہيں ہے۔آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ديگر اقوام كے ليے رول ماڈل بن جانے كو ملت ايران سے دشمني ميں اضافے كي اہم ترين وجہ قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ امريكہ كے مفسد، جھوٹے اور فريب كار حكمراں بڑي بے شرمي كے ساتھ ايران كے عوام اور اسلامي حكومت پر غلط بياني كا الزام عائد كرتے ہيں، حالانكہ ايران كے عوام نے پوري صداقت كے ساتھ آگے قدم بڑھايا ہے اورپوري صداقت كے ساتھ اس راستے پر آخر تك گامزن رہيں گے۔
قائد انقلاب اسلامي نے، خطے ميں اثر و رسوخ پيدا كرنے اور اپنے ناجائز مفادات كي تكميل كے ليے امريكہ اور اسرائيل كي شرپسندانہ مداخلت نيز قوم كو كمزور كرنے كي كوششوں كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ امريكہ اور اسرائيل نے داعش كو جنم ديا ليكن مزاحمتي محاذ كے مومن جوانوں كي جدوجہد كے نتيجے ميں جب داعش آخري سانسيں لے رہا ہے تو امريكہ اور اسرائيل دوسري خباثت آميز سازشوں ميں مصروف ہيں۔
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا، خطے كي قوموں اور حكومتوں ميں طاقت كا احساس پيدا كركے اور اسے بروئےكار لا كر تسلط پسند طاقتوں اور خاص طور سے امريكہ كے اثر و رسوخ اور توسيع پسندي كا مقابلہ كيا جاسكتا ہے كيونكہ اگر ہم پيچھے ہٹيں گے تو دشمن آگے بڑھتا چلا آئے گا۔
قابل ذكر ہے كہ رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اس موقع پر پوليس كے جوانوں اور كمانداروں كو درجوں اور اعزازات سے نوازا جبكہ پوليس كے كمانڈر ان چيف جنرل اشتري نے پوليس كے دستوں كي كاركردگي اور كاميابيوں پر روشني ڈالي اور رہبر انقلاب اسلامي كو رپورٹ پيش كي۔
دن كي تصوير
ويڈيو بينك