دشمنوں كي كوششوں كے باوجود، نوجوان انقلابي مفاہيم كے مجذوب ہيں

تاریخ اشاعت:16/07/1396
رہبر انقلاب نے شہيد محسن حججي كے اہل خانہ سے ملاقات كي
رہبرانقلاب اسلامي  آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے منگل كو پاسبان حرم شہيد محسن حججي كے اہل خانہ سے ملاقات ميں اس شہيد والا مقام كو اللہ كي نشاني اور مظلوم و سربريدہ شہدا كا ترجمان قرارديا - آپ نے شہيد محسن حججي كے جلوس جنازہ ميں لوگوں كي غير معمولي اور تاريخي شركت كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ خداوندعالم نے شہيد محسن حججي كي مجاہدت كي وجہ سے ايراني عوام كو سرخرو و سربلند كيا اور انہيں نوجوان انقلابي نسل كي علامت اور اسلامي انقلاب كا ايك اور معجزہ قرارديا-
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے  ايران كے عوام خاص طور پر نوجوانوں كو جہاد اور شہادت كے راستے سے ہٹانے، امام خميني رحمت اللہ عليہ كو فراموش اور انقلاب كے روشن راستے كو گم كرا دينے پر مبني دشمنوں كي بے پناہ كوششوں كا ذكركرتے ہوئے فرمايا كہ ان حالات ميں انقلابي مفاہيم كي جانب نوجوانوں كي بڑي تعداد كے دلوں كا مجذوب ہونا ايك حيرت انگيز بات ہے- آپ نے فرمايا كہ شہيد محسن حججي كي مجاہدت اور ان كي مظلومانہ شہادت كي وجہ سے ان كا نام پورے ايران ميں ہرزبان پر جاري ہے اور ان كا نام اس وقت ممتاز اور بلند مقام پر ہونے كے ساتھ ساتھ پورے ملك ميں درخشاں اور روشن ہے-
رہبرانقلاب اسلامي نے فرماياكہ سبھي شہدا مظلوم ہيں اور محسن حججي كے علاوہ بھي ايسے اور بھي شہدا ہيں كہ دشمن نے جن كے سر و تن ميں جدائي ڈالي ہے اور سبھي كا مقام اللہ كے نزديك بلند اور اعلي درجات كا حامل ہے ليكن خداوندعالم نے اپني حكمت كي بنياد اور اس جوان كي خصوصيات كي وجہ سے محسن حججي كو ان سبھي شہدا كا نمائندہ اور ترجمان قراردے ديا ہے - رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ ايران، افغانستان ، عراق اور دنيا كے ديگر ملكوں كے سبھي شہدا جو امريكا اور برطانيہ كے آلہ كار دہشت گردوں كے ہاتھوں درجہ شہادت پر فائز ہوئے ہيں شہيد محسن حججي كي ذات ميں خلاصہ ہوتے ہيں اور اللہ نے اس شہيد كو مظلومانہ اور شجاعانہ شہادت كي علامت بنا ديا ہے -
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے شہيد كے گھر والوں، حكام اور ايراني عوام كو شہيد حججي اور ان جيسے ديگر شہدا كا مرہون منت قرارديا اور شہيد محسن حججي كے والدين اور اہليہ كے ممتاز كردار كو خراج تحسين پيش كرتے ہوئےفرمايا كہ اگرچہ شہيد محسن حججي كي جدائي ان كے گھر والوں كے لئے ايك بہت بڑي مصيبت ہے ليكن ان كے ذريعے اللہ نے ملك كو جو عزت دي ہے وہ ان كے گھروالوں اور لواحقين كے لئے صبر و تسكين كا  باعث بنے گي - رہبرانقلاب اسلامي نے شہيد حججي كي اس تصوير پر جو ان كي گرفتاري كے وقت كي ہے يہ جملے بھي تحرير فرمائے كہ حق كا درود و سلام ہو اس پرافتخار اور سرافراز شہيد پر جو اپني زندگي كے انتہائي حساس اور سنگين مرحلے ميں  روبہ زوال باطل كے مقابلے ميں حق كي آشكارا فتح كي علامت بن گيا، اللہ كا سلام ہو اس پر جس نے مخلصانہ جہاد اورمظلومانہ شہادت كے ذريعے خود كو اور پوري قوم كو سربلند كرديا -
واضح رہے كہ مدافع حرم محسن حججي كو گذشتہ نو اگست كو داعش كے دہشت گردوں نے شام اورعراق كي سرحد كے قريب گرفتار كركے  انتہائي بے دردي كے ساتھ شہيد كرديا تھا -
دن كي تصوير
حرم امامين عسكريين عليهما السلام   
ويڈيو بينك