حج، مسلمانوں كے خلاف دشمنوں كي تشہيراتي مہم كا بہترين توڑ ہے

تاریخ اشاعت:16/07/1396
محكمہ حج كے سربراہ اور عہدے داروں سے رہبر انقلاب كي ملاقات
ايراني عازمين حج كے سرپرست اور محكمہ حج كے عہديداروں نے منگل كو رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات كي -
رہبرانقلاب اسلامي نے اس موقع  پر اپنے خطاب ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے مقابلے ميں انواع و اقسام كے تشہيراتي وسائل و ذرائع سے ليس ايك بہت ہي خطرناك اور سرگرم تشہيراتي محاذ كي موجودگي كا ذكركرتے ہوئے فرمايا كہ اسلامي نظام اس محاذ كے خلاف استقامت اور اس كا توڑ كرنے كے لئے بے  شمار استعداد و توانائيوں كا مالك ہے - آپ نے فرمايا كہ اس خطرناك محاذ كا مقابلہ كرنے كا راستہ لوگوں كو حقائق سے باخبر  كرنا اور صحيح وسرگرم تبليغي اور تشہيراتي روش سے استفادہ اور مقابل فريق پر صحيح طريقے سے تشہيراتي وار كرنا ہے اور حج اس اقدام كے لئےايك اصلي اور بنيادي مركز ہے - آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ ہمارے لئے حاجيوں كي سيكورٹي ، ان كي عزت اور احترام  سب سے زيادہ اہميت كي حامل تھي اور اسي بات كو لے كر سب سے زيادہ تشويش تھي- آپ نے فرمايا كہ حكام كي رپورٹوں كے مطابق ايراني حاجي بيشتر مواقع پر اس سال اپني عزت و احترام كے لحاظ سے راضي تھے اگرچہ بعض مواقع پر كچھ خلاف ورزياں بھي ہوئي ہيں جن كي پيروي كي جاني چاہئے -
رہبرانقلاب اسلامي نے حج كے دوران لوگوں سے ايران كے رابطے كي صلاحيتوں اور سرگرميوں كو بند يا محدود كردئے جانے منجملہ دعائے كميل اور مشركين سے برائت كے اجتماعات اور اسي طرح تبليغي سيميناروں اور كانفرنسوں كو ختم يا انہيں محدود كردينے پر مبني اقدامات كو اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف سعودي حكومت كا ہتھكنڈہ قرارديا- آپ نے فرمايا كہ آج عالم اسلام ميں بے شمار مفكرين اور دانشور ايسے ہيں جو اسلامي جمہوريہ ايران كي زبان سے حقيقت سننے كو بے تاب ہيں - بنابريں سامراج كي مخالفت ، مغرب كي ماہيت كو افشا كرنے ، دشمنان اسلام سے برائت و بيزاري كے عمل اور دعائے كميل كے اعلي مضامين كو گہري ادبيات و زبان و بيان اور محكم استدلال كے ذريعے جديدترين تشہيراتي اور تبليغاتي وسائل سے دنيا والوں تك  پہنچانے كي ضرورت ہے -
رہبرانقلاب اسلامي نے اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف منفي پروپيگنڈوں كي يلغاركے ماحول ميں مخاطبين كے ذہن ميں ابہام  كو ايك فطري امر قرارديا اور فرمايا كہ حج كے دوران سعودي حكام نے انتہائي بے شرمي اور بے حيائي كا مظاہرہ كركے ٹيلي ويژن پر آكر اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف باتيں كيں نتيجے ميں دنيا كے ديگر ملكوں كے عام شہريوں كے ذہنوں ميں يہ باتيں ابہام پيدا كرتي ہيں ليكن لوگوں سے رابطہ برقرار كركے اس قسم كي ذہنيت اور ابہامات كو دوركيجئے اور مقابل فريق كے حصار كو توڑيئے- رہبرانقلاب اسلامي كے خطاب سے قبل حج كے امور ميں ولي فقيہ كے نمائندے اور ايراني عازمين حج كے سرپرست حجت الاسلام سيد علي قاضي عسگر اور اسي طرح محكمہ حج كے سربراہ حميد محمدي نے حج كے دوران انجام دئے گئے اقدامات كي رپورٹ پيش كي -
 
دن كي تصوير
حرم حضرت رقيه (سلام الله عليها)
ويڈيو بينك