مرحوم مصطفي خميني ايك ممتاز انسان تھے, رہبر انقلاب اسلامي

تاریخ اشاعت:21/08/1396
مرحوم مصطفي خميني كو رہبر انقلاب نے خراج عقيدت پيش كي
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اتوار كو مرحوم آيت اللہ الحاج سيد مصطفي خميني كي رحلت كي چاليسويں برسي كي مناسبت سے ان كي ياد ميں كانفرنس كا انعقاد كرنے والے كميٹي كے اركان سے خطاب ميں فرمايا كہ مرحوم آيت اللہ مصطفي خميني علمي استعداد و جرائت، تہذيب نفس، شجاعت اور مجاہدانہ افكار كے لحاظ سے ايك ممتاز انسان تھے اور ان كے علمي اور نظرياتي مقام و مرتبے كو آج كے معاشرے اور موجودہ نسل تك پہنچانا نہايت ضروري كام ہے۔
رہبرانقلاب اسلامي نے 1963 ميں امام خميني رحمت اللہ عليہ كي گرفتاري كے حادثے كے وقت مرحوم مصطفي خميني كي جانب سے امام خميني كے لئے فداكاري كا مظاہرہ كئے جانے كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ مرحوم مصطفي خميني نے اس وقت حضرت معصومہ سلام اللہ عليھا كے حرم كے صحن ميں انقلابيوں كو اكٹھا كركے ايك بڑا اور دليرانہ كام انجام ديا اور يوں انہوں نے عوامي احتجاج كي مدبرانہ انداز ميں قيادت كي۔
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے1977 ميں مرحوم آيت اللہ سيد مصطفي خميني كي انتہائي غم انگيز اور پراسرار موت كو بھي عوامي تحريك كے قيام كا محرك بتايا اور فرمايا كہ اس عظيم سانحے كا امام خميني نے جس انداز سے سامنا كيا اور جس طرح سے انہوں نے اس غم كو خداوندعالم كا لطف خفي قرارديا اس سے صبر وتحمل كے ميدان ميں امام خميني كي عظيم شخيصت اور زيادہ نكھر كر سامنے آئي۔ رہبرانقلاب اسلامي نے مرحوم آيت اللہ سيد مصطفي خميني كي تہذيب نفس اور زہد و تقوي اور سادہ زندگي كا ذكركرتے ہوئے فرمايا كہ باوجود اس كے كہ مرحوم مصطفي خميني امام خميني جيسي عظيم شخصيت اور بزرگ مرجع تقليد كے بيٹے تھے ليكن ان كے اندر سادگي اور انكساري ہميشہ موجزن رہا كرتي تھي۔
دن كي تصوير
حرم حضرت زينب سلام‌الله عليها   
ويڈيو بينك