عراق كي كاميابي، اتحاد اور باايمان نوجوانوں كي مرہون منت ہے

تاریخ اشاعت:21/08/1396
رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا ہے كہ مختلف عراقي اقوام ميں اتحاد اور مومن و شجاع نو جوانوں نيز عوامي رضا كار فورس كے لئے حكومت عراق كي جانب سے مكمل حمايت كا اعلان، دہشت گردوں اور ان كے حاميوں كے مقابلے ميں حاصل ہونے والي حاليہ كاميابيوں كا باعث بنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا ہے كہ مختلف عراقي اقوام ميں اتحاد اور مومن و شجاع نو جوانوں نيز عوامي رضا كار فورس كے لئے حكومت عراق كي جانب سے مكمل حمايت كا اعلان، دہشت گردوں اور ان كے حاميوں كے مقابلے ميں حاصل ہونے والي حاليہ كاميابيوں كا باعث بنا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے جمعرات كو عراق كے وزير اعظم حيدرالعبادي سے ملاقات ميں متحدہ عراق، عراق كے اقتدار اعلي اور اس كي ارضي سالميت كے دفاع ميں حكومت عراق كے اقدامات كي حمايت كرتے ہوئے عراق كو دنيائے عرب كا ايك اہم اور بااثر ملك قرار ديا۔آپ نے علاقے كے ملكوں خاص طور سے پڑوسي ملكوں كے ساتھ تعلقات كے فروغ كے لئے حكومت عراق كي كوششوں كي قدرداني كرتے ہوئے   فرمايا كہ امريكيوں كے مكر و فريب سے ہوشيار رہنے كي ضرورت ہے اور ان امريكيوں پر ہرگز كوئي اعتماد نہيں كرنا چاہئےرہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ امريكي ہي داعش كو وجود ميں لے كر آئے مگر اب جبكہ يہ دہشت گرد  عراق كي حكومت اور عوام سے شكست كھا گئے ہيں تو امريكي حكام اس اہم كاميابي  ميں خود كو شريك ظاہر كرنے كوشش كر رہے ہيں-  رہبرانقلاب اسلامي نے فرماياكہ البتہ اس ميں شك نہيں كہ جب بھي امريكيوں كو كوئي موقع ملے گا وہ عراق كو نقصان پہنچانے ميں كوئي كسر نہيں چھو ڑيں گے۔آپ نے مختلف شعبوں ميں تہران اور بغداد كے بڑھتے ہوئے تعلقات كي حمايت كرتے ہوئے عراق كے وزير اعظم حيدر العبادي كو مخاطب كيا اور فرمايا كہ عراق كو حاصل ہونے والي كاميابيوں پر علاقے كي اقوام كي تحسين آميز نگاہيں اور خاص توجہ ، عراقي عوام اور وزيراعظم نيز ديگر حكام كي شجاعت و زحمتوں كا نتيجہ ہے۔اس ملاقات ميں عراق كے وزير اعظم حيدر العبادي نے بھي متحدہ عراق اور اس ملك كي ارضي سالميت كے تحفظ كے لئے عراقي عوام اور نوجوانوں كي كوششوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ وہ مكمل توجہ سے متحدہ عراق اور اپنے ملك كي ارضي سالميت كا تحفظ كر رہے ہيں اور جيساكہ اس سے قبل بھي ہم نے كردوں سے كہا تھا كہ عراق كي تقسيم كا كوئي خطرہ پيدا نہيں ہونے ديں گے۔انھوں نے دہشت گردي كے خلاف جنگ ميں عراق كے لئے ايران كي حمايت كا تہہ دل سے شكريہ ادا كرتے ہوئے كہا كہ ہم مكمل اشتياق كے ساتھ اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ تعلقات كي توسيع اور  فروغ كي كوشش كر رہے ہيں اور اس سلسلے ميں سرگرم عمل ہيں۔
دن كي تصوير
حرم حضرت عباس (عليہ السلام)
ويڈيو بينك