چہلم امام حسين(ع) كو پوري ثابت قدمي كے ساتھ منايا جانا چاہيے: رہبر انقلاب اسلامي

تاریخ اشاعت:21/08/1396
سيد الشہدا حضرت امام حسين عليہ السلام اور آپ كے اصحاب باوفا كے چہلم كے موقع پر پورے ايران كي مختلف يونيورسٹيوں كے ہزاروں طلبہ و طالبات اور اساتذہ حسينہ امام خميني ميں حاضر ہوئے۔
سيد الشہدا حضرت امام حسين عليہ اور آپ كے اصحاب باوفا كے چہلم كے موقع پر پورے ايران كي مختلف يونيورسٹيوں كے ہزاروں طلبہ و طالبات اور اساتذہ حسينہ امام خميني ميں حاضر ہوئے اور رہبر انقلاب اسلامي كي موجودگي ميں نوحہ خواني و سينہ زني كي۔
اس موقع پراپنے مختصرخطاب ميں رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اربعين حسيني كے پرجوش اور بھرپور اجتماعات كو انتہائي اہم قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ يہ اجتماعات، انساني عزم كو مضبوط اور پائيدار بناتے ہيں۔
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ چہلم امام حسين عليہ السلام كو پوري ثابت قدمي كے ساتھ اس طرح سے منايا جانا چاہيے كہ كوئي بھي مشكل اور دشواري اس راہ ميں حائل نہ ہونے پائے۔
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ خدا كي راہ ميں جہاد، حق كي بالادستي، انصاف كا قيام اور اسلامي تہذيب و تمدن تك رسائي كا راستہ انتہائي پرنشيب و فراز ضرور ہے ليكن ايران كے اسلامي انقلاب نے جو راستہ طے كيا ہے وہ بھرپور كاميابي كي اميد اور تابناك مستقبل كي نويد دے رہا ہے۔
بعد ازاں طلبہ و طالبات نے مجلس عزا برپا كي اور شہدائے كربلا كي ياد ميں نوحہ خواني و سينہ زني كي۔
مجلس عزا كے اختتام پر طلبہ و طالبات نے نماز ظہرين رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي كي امامت ميں ادا كي۔
دن كي تصوير
حرم امام رضا عليہ السلام   
ويڈيو بينك