ايك ہزار سے زيادہ سزا يافتہ مجرمين كو معاف كرديا گيا

تاریخ اشاعت:24/09/1396
رسول اكرم، محمد مصطفي (ص) اور آپ كے فرزند امام جعفر صادق (ع) كے يوم ولادت باسعادت كے موقع پر رہبر انقلاب اسلامي نے عدليہ كے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني كي جانب سے پيش كردہ تجويز پر ايك ہزار سات سزا يافتہ مجرمين كي مكمل معافي يا تخفيف پر رضامندي ظاہر كردي ہے۔ واضح رہے كہ اسلامي جمہوريہ ايران كي عام، احتسابي اور فوجي عدالتوں ميں ان مجرمين كي سزا ثابت ہوچكي تھي۔ عدليہ كے سربراہ كي پيش كردہ تجويز ميں ان افراد كو مكمل معافي يا تخفيف كا اہل قرار ديا گيا ہے۔
دن كي تصوير
حرم امامين عسكريين عليهما السلام   
ويڈيو بينك