حماس كے يوم تاسيس ميں ہزاروں فلسطينيوں كي شركت

تاریخ اشاعت:24/09/1396
ہزاروں فلسطينيوں نے غزہ كے الكتيبہ اسكوائر پر منعقدہ تقريب ميں شركت كر كے حماس كے قيام كي تيسويں سالگرہ كا جشن منايا۔
العالم ٹيلي ويژن كے مطابق حماس كے سربراہ اسماعيل ہينہ نے اپني تنظيم كے تيسويں يوم تاسيس كي شاندار تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حماس سرزمين فلسطين ميں استقامت اور مزاحمت كے فطري تسلسل كا نام ہے۔
القدس كے خلاف امريكي صدر كے حاليہ فيصلے كے بعد فلسطين اور بيت المقدس كا معاملہ ايك بار پھر عالم اسلام كے مركزي اور بنيادي مسئلے ميں تبديل ہو گيا ہے اور نئي تحريك انتفاضہ كے شعلے بھڑك اٹھے ہيں۔
حماس كے سربراہ اسماعيل ہنيہ نے اپنے خطاب ميں يہ بات زور دے كر كہي كہ امريكہ كو بيت المقدس كے بارے ميں اپنے فيصلے سے پسپائي پر مجبور كرنے كے ليے علاقائي اور عالمي سطح پر پوري توانائيوں سے كام لينے كي ضرورت ہے۔
انہوں نے بڑے واضح الفاظ ميں كہا كہ اسرائيل نام كا كوئي ملك موجود ہي نہيں ہے كہ كسي شہر كو اس كا دارالحكومت قرار ديا جائے۔
اسماعيل ہنيہ نے ايك بار پھر اپني تنظيم كے اس ديرينہ موقف كا اعادہ كيا كہ تحريك حماس اسرائيل كو كبھي تسليم نہيں كرے گي۔
حماس كے سربراہ نے كہا كہ ان كي تنظيم امريكي صيہوني سازش كے مقابلے كي غرض سے خطے ميں ايك مضبوط اور طاقتور اتحاد كے قيام كي كوشش كر رہي ہے۔
انہوں نے عربوں اور مسلم اقوام سے اپيل كي كہ وہ فلسطين اور بيت المقدس كي خاطر اپنے تمام اختلافات كو بالائے طاق ركھ كر آپس ميں متحد ہو جائيں۔
اسما‏عيل ہنيہ كا كہنا تھا كہ حماس اندرون ملك قومي آشتي كي خواہاں ہے ہم چاہتے ہيں كہ ٹرمپ كے قدس مخالف فيصلے كے خلاف ٹھوس اور مشتركہ موقف اپنانے كے ليے قومي آشتي كو في الفور يقيني بنايا جائے۔
انہوں نے ٹرمپ كے فيصلے كے خلاف احتجاج اور تحريك انتفاضہ كا سلسلہ جاري ركھے جانے كي ضرورت پر بھي زور ديا۔
انہوں نے اپيل كي كہ ہر جمعے كو دنيا كے مختلف ملكوں كے دارالحكومتوں ميں ٹرمپ كے قدس مخالف فيصلے كے خلاف مظاہرے كيے جائيں اور امريكہ كي جانب سے فيصلہ واپس ليے جانے تك مظاہروں اور احتجاج كا سلسلہ جاري ركھا جائے۔
قابل ذكر ہے كہ اسلامي مزاحمتي تحريك حماس نے جمعرات كو اپنا تيسواں يوم تاسيس منايا اور غزہ كے الكتيبہ اسكوائر پر ہونے والي پروقار تقريب، مزاحمت ہمارا انتخاب اور وحدت ہمارا راستہ ہے ، كے نام سے منعقد كي گئي۔
دن كي تصوير
حرم امام حسين عليہ السلام   
ويڈيو بينك