پاكستان امريكي سفارت خانے كي بيت المقدس منتقلي كا مخالف

تاریخ اشاعت:24/09/1396
پاكستان نےامريكا كي جانب سے اپنا سفارت خانہ بيت المقدس منتقل كرنے كے مجوزہ فيصلے پر گہري تشويش كا اظہار كيا ہے۔
اسلام آباد ميں پاكستاني وزيراعظم كے دفتر سے جاري كردہ بيان ميں كہا گيا ہے كہ امريكا كے اس طرح كے اقدام سے بين الاقوامي قانون اور اقوام متحدہ كي سلامتي كونسل كي قراردادوں كي كھلي خلاف ورزي ہوگي۔
بيان كے مطابق پاكستان كي حكومت اور عوام امريكي سفارت خانے كي بيت المقدس منتقلي كے حوالے سے آنے والي خبروں كي پرزور مخالفت كرتے ہيں۔ بيان ميں كہا گيا ہے كہ امريكي سفارت خانے كي بيت المقدس منتقلي كا فيصلہ مقدس شہر القدس الشريف كي قانوني اور تاريخي حيثيت كو تبديل كرنے كا باعث بنے گا۔
قبل ازيں امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے كہا تھا كہ وہ تل ابيب سے امريكي سفارت خانے كو بيت المقدس منتقل كرنے كا ارادہ ركھتے ہيں۔
بيان كے مطابق امريكہ كے اس اقدام سے بيت المقدس كے مسئلے پر كئي عشروں سے موجود عالمي اتفاق رائے كو نقصان پہنچے گا اور خطے ميں پائيدار امن كے كسي بھي عمل كو ختم كرنے سميت خطے كي سلامتي كو بھي زك پہنچے گي۔  
اقوام متحدہ كے سيكريٹري جنرل، يورپي يونين كے امور خارجہ كي انچارج، عرب ليگ، اسلامي تعاون تنظيم اور فلسطيني انتظاميہ اور گروہوں سميت دنيا كے مختلف ملكوں نے بھي امريكي سفارت خانے كي منتقلي كے مجوزہ اعلان كي شديد مخالفت كي ہے۔
دن كي تصوير
تل زينبيہ
ويڈيو بينك