امريكي فيصلے كے خلاف پاكستان ميں مظاہرے

تاریخ اشاعت:24/09/1396
حكومت پاكستان نے امريكہ كي جانب سے بيت المقدس كو اسرائيل كا دارالحكومت تسليم كيے جانے اعلان كي شديد الفاظ ميں مذمت كي ہے۔
اسلام آباد ميں پاكستان كي وزارت خارجہ كے جاري كردہ بيان ميں امريكي صدر كے اس اعلان كو عجلت پسندانہ، عالمي قوانين كے منافي اور اقوام متحدہ كي قراردادوں كي خلاف ورزي قرار ديا گيا ہے۔
اس سے پہلے پاكستان كے ايوان وزيراعظم سے جاري ہونے والے بيان ميں كہا گيا تھا كہ پاكستان امريكي سفارت خانے كي منتقلي كے منصوبے كي مذمت كرتا ہے۔
بيان كے مطابق امريكہ كے اس اقدام سے بيت المقدس كے مسئلے پر كئي عشروں سے موجود عالمي اتفاق رائے كو نقصان پہنچے گا اور خطے ميں پائيدار امن كے كسي بھي عمل كو ختم كرنے سميت خطے كي سلامتي كو بھي زك پہنچے گي۔
امريكہ كي جانب سے مقبوضہ بيت المقدس كو اسرائيلي دارالحكومت تسليم كرنے كے خلاف كراچي ميں شديد احتجاج كيا گيا، احتجاج ميں امريكي فيصلے كي سخت الفاظ ميں مذمت اور اسے اسلام دشمني قرار ديا گيا۔
دن كي تصوير
تل زينبيہ
ويڈيو بينك