ايراني پہلوان كے ايثار كي رہبرانقلاب اسلامي كي جانب سے قدرداني

تاریخ اشاعت:24/09/1396
رہبرانقلاب اسلامي نے فلسطينيوں كي حمايت ميں ايراني پہلوان كے ايثار و فداكاري كي قدرداني كي ہے۔
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے اتوار كو ايران كے نوجوان پہلوان علي رضا كريمي سے ملاقات ميں (جنھوں نے كشتي كےعالمي مقابلے ميں فلسطينيوں كے ساتھ اظہار يكجہتي كرتے ہوئے صيہوني حكومت كے كھلاڑي سے كشتي لڑنے سے انكار كرديا تھا) ان كے اس ايثار اور فداكاري كي تعريف كي۔
اس ملاقات ميں نوجوان پہلوان علي رضا كريمي كے گھر والے بھي موجود تھے۔
رہبرانقلاب اسلامي نے ايران كے نوجوان پہلوان علي رضا كريمي كے اس اقدام كي تعريف كرتے ہوئے ان كے اس عظيم فيصلے اور اقدام كو پوريا ولي جيسے ايراني پہلوانوں كے عظيم اقدامات جيسا قرارديا۔
آپ نے فرمايا كہ اس بات سے ميں اپنے آپ ميں عزت و سربلندي كا احساس كرتا ہوں كہ آپ نے ثابت كرديا كہ ہمارے نوجوانوں ميں يہ جذبہ موجود ہے كہ وہ ايك اعلي اور عظيم ہدف كے لئے اپنے نفس اور خواہشات كوقربان كرديں اورعالمي مقابلے ميں چمپيئن بننے كا ٹائٹل حاصل كرنے كا موقع فراہم ہونے كے باوجود اس سے صرف نظر كرليں۔
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ آپ اپنے اس اقدام اور فيصلے كي قدر كيجئے اور اس كا معنوي اجر اللہ سے طلب كيجئے البتہ حكام كو بھي چاہئے كہ وہ آپ كو مادي انعام و اكرام سے نوازنے سے كوتاہي نہ كريں۔
واضح رہے كہ پولينڈ ميں تيئس سال سے كم عمر كے نوجوانوں كے كشتي كے عالمي مقابلے ميں ايران كے پہلوان علي رضاكريمي نے فلسطينيوں كي حمايت ميں صيہوني حكومت كے كھلاڑي كے ساتھ كشتي لڑنے سے انكار كرديا تھا اور ٹائٹل جيتنے كا بہترين موقع ہونے كے بعد بھي انہوں نے فلسطين اور بيت المقدس كي حمايت كو ترجيح دي تھي۔
دن كي تصوير
حرم حضرت رقيه (سلام الله عليها)
ويڈيو بينك