رہبر انقلاب اسلامي كا پچيسويں نماز كانفرنس كے نام خصوصي پيغام

تاریخ اشاعت:05/10/1396
رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے 25 ويں نماز كانفرنس كے موقع پر اپنے خصوصي پيغام ميں نماز كي دعوت دينے كے لئے تمام وسائل كو بروئے كار لانے پر تاكيد فرمائي۔
رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے آج جمعرات كے روز اپنے پيغام ميں فرمايا كہ نماز كانفرنس كے عہديدار اس كے سالانہ انعقاد كي قدر كريں اور مضبوط عزم كے ساتھ اپنے مقصد كو جاري ركھيں اور جان ليں كہ اللہ رب العزت صابرين كے ساتھ ہے۔
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ نماز كي دعوت در اصل زندگي كے حسين ترين جلووں كي دعوت ہے۔ اس لئے كہ نماز كے دوران انسان اپنے معبود سے صدق دل  سے راز و نياز كرتا ہے۔
حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ قرآن كريم اور احاديث ميں نماز پڑھنے پر بہت زيادہ تاكيد كي گئي ہے اسي لئے خدا كے صالح اور نيك بندے اسے اپنے لئے درس سمجھيں اور لوگوں كو نماز كي دعوت ديں۔
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ اسلامي نظام كے مومن حكام كو چاہئيے كہ وہ اس دعوت كے لئے تمام وسائل كو بروئے كار لائيں اور علماء، معلمين، اساتذہ، آفيسرز اور ديگر اعلي حكام اپنے حلقہ احباب اور مخاطبين تك اس دعوت كو عام كريں اور انھيں خدا كي سمت اور نماز كي دعوت دينے والوں ميں قرار ديں۔
نماز كي 26 ويں كانفرنس آج صبح ايران كے شہر بندر عباس ميں اعلي حكام، مذہبي و ثقافتي شخصيات اور  شيعہ و سني علماء كي شركت سے شروع ہوئي۔
دن كي تصوير
وادي السلام نجف   
ويڈيو بينك