قائد اعظم كے پاكستان ميں انتہا پسندوں اور شرپسندوں كيلئے كوئي جگہ نہيں

تاریخ اشاعت:05/10/1396
تقريب سے خطاب ميں ممتاز عالم دين كا كہنا تھا كہ ہميں بحثيت پاكستاني آج فيصلہ كرنا ہوگا كہ وطن عزير سے تكفيريت اور انتہا پسندي كيخلاف متحد ہو كر ميدان عمل ميں اتريں گے اور اس ناسور سے وطن كو پاك كركے قائدؒ اور اقبالؒ كے روح كو شاد كريں گے اور ہم اس جدوجہد كو جاري ركھيں گے اور اس پيغام كو ہر پاكستاني تك پہنچائيں گے كہ "ہميں قائداعظم اور علامہ اقبال كا پاكستان چاہيئے"۔
مجلس وحدت مسلمين كے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفري كے اپيل پر آج ملك بھر ميں بابائے قوم قائداعظم محمد علي جناح كي يوم ولادت كو "ہميں قائداعظم كا پاكستان چاہيئے" كے عنوان سے منايا گيا، چاروں صوبوں سميت آزاد كشمير اور گلگت بلتستان ميں ايم ڈبليو ايم كے صوبائي، ڈويژنل و ضلعي سيكرٹريٹس پر قرآن خواني و سيمينارز كا اہتمام كيا گيا۔ لاہور ميں جامعہ مسجد قصر بتول ميں بابائے قوم كے ايصال ثواب كيلئے مجلس وحدت مسلمين لاہور كي جانب سے قرآن خواني كا اہتمام كيا گيا، جس ميں بڑي تعداد ميں لوگوں نے شركت كي۔
تقريب سے خطاب كرتے ہوئے علامہ محمد اسماعيل نے كہا كہ قائد اعظم كے پاكستان ميں انتہا پسندوں اور شرپسندوں كيلئے كوئي جگہ نہيں، ہم حضرت عيسي عليہ السلام كي يوم ولادت پر بھي تمام مسلمانوں اور مسيحي بھائيوں كو بھي مباركباد پيش كرتے ہيں، پاكستان ميں بسنے والے تمام پاكستانيوں كے حقوق برابر ہے، ہم وطنوں كے درميان نفرت پھيلانے والے دراصل وطن دشمنوں كے آلہ كار ہيں، ہم نفرت، انتہا پسندي، فرقہ واريت اور تكفيريت كيخلاف جدوجہد جاري ركھيں گے، ہميں بحثيت پاكستاني آج فيصلہ كرنا ہوگا كہ وطن عزير سے تكفيريت اور انتہا پسندي كيخلاف متحد ہو كر ميدان عمل ميں اتريں گے اور اس ناسور سے وطن كو پاك كركے قائدؒ اور اقبالؒ كے روح كو شاد كريں گے اور ہم اس جدوجہد كو جاري ركھيں گے اور اس پيغام كو ہر پاكستاني تك پہنچائيں گے كہ "ہميں قائداعظم اور علامہ اقبال كا پاكستان چاہيئے"۔
دن كي تصوير
بقيع
ويڈيو بينك