تمام ميدانوں ميں امريكا كو مايوس اور ذليل و رسوا كريں گے

تاریخ اشاعت:20/10/1396
اسلامي تبليغات كونسل كے اركان سے خطاب
اسلامي تبليغات كي كوآرڈينيشن كونسل كے اركان نے بدھ كو رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے ملاقات كي-
رہبرانقلاب اسلامي نے اس ملاقات ميں اپنے خطاب كے آغاز ميں فرزند رسول حضرت امام حسن عسكري عليہ السلام كے يوم ولادت باسعادت كي مباركباد پيش كي اور تيس دسمبر دو ہزار نو كو ايران كے انقلابي عوام كے ذريعے فتنوں كو ناكام بنانے كے لئے نكالي گئيں ملك گير تاريخي ريليوں كو ايك بڑا واقعہ قرار ديا-
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ امريكي حكومت دنيا كي سب سے زيادہ فاسق اور ظالم حكومت ہے-
آپ نے فرمايا كہ داعش اور ديگر تكفيري دہشت گرد گروہوں كے لئے امريكا كي حمايت ، آل سعود جيسي ظالم اور ڈكٹيٹر حكومتوں كي پشتپناہي، جرائم پيشہ صيہونيوں اور ان مجرموں كا امريكا كي طرف ساتھ ديا جانا جو يمن كے عوام كو خاك و خون ميں غلطاں كر رہے ہيں، ايسي مثاليں ہيں جو امريكي حكومت كي ظالمانہ، غليظ اور فاسق ماہيت كو آشكارا كرتي ہيں-
رہبر انقلاب اسلامي نے امريكي حكومت اور امريكي عدالتي نظام پر حكمفرما نسل پرستي كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ امريكا كے عدالتي اور حكومتي نظام ميں اس طرح كي بنيادي مشكلات اور خرابياں ہونے كے باوجود امريكي حكام ديگر ملكوں كے عدالتي نظام منجملہ ايران كے متدين عدالتي نظام پر انگلياں اٹھاتے ہيں-
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ايران ميں سياسي، مذہبي، قومي اور لساني اختلافات پيدا كرنے كے لئے امريكا كے ذريعے بے پناہ دولت خرچ كئے جانے اور اس كے پيچيدہ منصوبوں كو لاحاصل اور ناكام بتايا اور فرمايا كہ اللہ كي مدد و نصرت سے ايران كا اسلامي نظام اور ايراني عوام تمام ميدانوں ميں امريكا كو مايوس اور ذليل و رسوا كريں گے-
قائد انقلاب اسلامي نے امريكہ كے سابق صدر رانلڈ ريگن اور موجودہ صدر كا قياس كرتے ہوئے فرمايا كہ: ريگن، اس شخص سے كہيں بہتر اداكاري كرتا تھا جو آج امريكہ كا صدر ہے۔ كہيں طاقتور اور كہيں زيادہ عقلمند بھي تھا اور اس نے ايراني عوام كے خلاف عملي اقدام كرتے ہوئے ہمارے مسافربردار طيارے كو نشانہ بنايا، ليكن آج وہ عتاب اور عذاب الہي ميں مبتلا ہے ليكن اسلامي جمہوريہ ايران روزافزوں استحكام كے ساتھ ترقي اور پيشرفت كے راستے پر گامزن ہے۔
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ ترقي وپيشرفت كا يہ عمل اور راستہ امريكا كے موجودہ صدر كے دور ميں بھي جاري رہے گا اور اسلامي جمہوريہ ايران كے كمزور ہونے يا ميدان سے خارج ہو جانے كا ان كا ارمان كبھي بھي پورا نہيں ہو سكے گا اور مايوسي كا يہ نشان ان كے سينے پر باقي رہے گا-
آپ نے فرمايا كہ دشمن نے اپنے لوہا نما پنجے پر مخمل كا دستانہ پہنا اور كچھ عرصے تك ہميں سرگرم ركھنے كي كوشش كي ليكن بہت جلد رسوا ہوگيا اور آج اسلام اور اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب امريكہ كے ناپاك عزائم كا پردہ فاش ہوچكا ہے۔ دريں اثنا آپ نے ايران پر عائد پابنديوں كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا كہ عوام اور اعلي حكام كو چاہئے كہ استقامتي اور مزاحمتي معيشت كا طريقہ كار اختيار كركے دشمن كے اقدامات كو ناكام بنائيں۔
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے ايراني عوام ميں مايوسي پھيلانے اور طرح طرح كے شبہات پيدا كرنے كے تعلق سے امريكا كي بلاوقفہ ناكام كوششوں كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا كہ تيس دسمبر كي تاريخ اپني پوري عظمت كے ساتھ اس طرح كے اقدامات كا جواب دينے كے لئے ايراني عوام كي جانب سے منھ توڑ جواب اور انقلابي و ديني اقدار كا بہترين دفاع تھا، البتہ آج بھي ايراني عوام اپنے انقلابي اور ديني اقدار كے دفاع ميں پوري طرح ثابت قدم ہيں-
آپ نے فرمايا كہ دشمنوں نے روز اول سے ہميشہ اس بات كا جھوٹا پروپيگنڈہ كيا كہ اسلامي انقلاب اور اسلامي نظام زيادہ دن تك باقي نہيں رہے گا ليكن آج چاليس سال كا عرصہ گذر جانے كے بعد بھي اسلامي جمہوري نظام اپني حيات طيبہ جاري ركھے ہوئے ہے-
دن كي تصوير
تل زينبيہ
ويڈيو بينك