خطيب جمعہ تہران: اسلامي ممالك كو آپسي اتحاد سے استعماري طاقتوں كي سازشوں كا مقابلہ كرنا چاہيے

تاریخ اشاعت:29/10/1396
تہران كے خطيب جمعہ نے كہا ہے كہ اسلامي ملكوں كو چاہئے كہ وہ اپنے اتحاد و يكجہتي كے ذريعے عالم اسلام كے خلاف امريكا اور صيہوني حكومت كي سازشوں كا مقابلہ كريں۔
تہران كے خطيب جمعہ نے كہا ہے كہ اسلامي ملكوں كو چاہئے كہ وہ اپنے اتحاد و يكجہتي كے ذريعے عالم اسلام كے خلاف امريكا اور صيہوني حكومت كي سازشوں كا مقابلہ كريں۔
تہران كے خطيب جمعہ آيت اللہ امامي كاشاني نے تہران ميں پچھلے دنوں اسلامي ملكوں كے تيرہويں بين الپارليماني اجلاس كا ذكركرتے ہوئے كہا كہ ايران اور عالم اسلام كے دشمنوں كا مقصد اسلام كو نابود كرنا ہے بنابريں امريكا اور صيہوني حكومت كي سازشوں كے مقابلے ميں اسلامي ملكوں كي ہوشياري ضروري ہے۔
تہران كے خطيب جمعہ نے فلسطين اور يمن كے بارے ميں بعض اسلامي ملكوں كي خاموشي پر تنقيد كرتے ہوئے كہا كہ فلسطين اور قبلہ اول كے بارے ميں دنيا كے مسلمانوں كي خاموشي جائز نہيں ہے اور عالم اسلام كو شجاعت كي ضرورت ہے۔
آيت اللہ امامي كاشاني نے كہا كہ ايران اور عالم اسلام كے خلاف صيہوني حكومت كے اقدامات امريكا كي حمايت اور آل سعود كے پيسوں سے انجام پا رہے ہيں اور اسلامي ملكوں كو چاہئے كہ وہ پوري شجاعت وقوت اور اتحاد كے ذريعے ميدان ميں ڈٹ جائيں اور سازشوں كو ناكام بنا ديں۔
دن كي تصوير
تل زينبيہ
ويڈيو بينك