فلسطين كے بارے ميں رہبر انقلاب اسلامي كے موقف كي قدرداني

تاریخ اشاعت:29/10/1396
فلسطين كي تحريك حماس كے سربراہ اسماعيل ہنيہ نے رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي كے نام ايك مراسلے ميں تحريك مزاحمت كے لئے ايران كي حمايت اور رہبر انقلاب اسلامي كي ہدايت و رہنمائي كي قدرداني كي ہے۔
فلسطين كي اسلامي مزاحمتي تحريك حماس كے سربراہ اسماعيل ہنيہ نے اپنے خط ميں غاصب صيہوني حكومت كے خلاف جدوجہد بند كرانے اور اس غاصب حكومت كے ساتھ علاقے كے مختلف وابستہ منجلہ عرب ملكوں كے تعلقات معمول پر لانے نيز مزاحمت كے مضبوط قلعہ كي حيثيت سے غزہ كو سرنگوں كرنے كي غرض سے بيت المقدس اور فلسطيني قوم كے خلاف استكبار كي سازش كا ذكر كيا ہے۔
حماس كے سربراہ اسما‏عيل ہنيہ نے رہبر انقلاب اسلامي كے نام اپنے خط ميں تاكيد كي ہے كہ ہم غزہ اور غرب اردن ميں عوامي جوش و جذبے كي حامل تحريك انتفاضہ كے آغاز كے ساتھ انشاءاللہ مسئلہ فلسطين كو دبانے كے لئے طاغوت زمانہ ٹرمپ اور قريب اور دور كے دارالحكومتوں ميں بيٹھے منافق حكمرانوں كي ناپاك و شرمناك اور گھناؤني سازش كو ہرگز كامياب نہيں ہونے ديں گے۔
فلسطين كي اسلامي مزاحمتي تحريك حماس كے سربراہ نے رہبر انقلاب اسلامي كے نام اپنے خط ميں آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي اور ايراني قوم كے نام تحريك حماس كے كمانڈروں اور مجاہدوں اور پوري فلسطيني قوم كا سلام پہنچاتے ہوئے ايرانيوں كو ايران جيسے مستحكم، بہادر اور استكبار مخالف ملك كے حقيقي عوام سے تعبير كيا اور كہا كہ فلسطين كے تمام مجاہد عوام مسئلہ فلسطين، بيت المقدس اور فلسطيني عوام كي استقامت و مزاحمت كي حمايت ميں اسلامي جمہوريہ ايران كے گرانقدر و مستحكم مواقف اور امداد نيز حمايت كي قدرداني كرتے ہيں۔
اسماعيل ہنيہ نے امريكي صدر ٹرمپ كي جانب سے بيت المقدس كو اسرائيل كے دارالحكومت كي حيثيت سے تسليم كئے جانے كے اعلان كو عرب، اسرائيل اتحاد كے لئے علاقے كے حكام كي راہ سے ركاوٹيں ختم كرنے اور تحريك مزاحمت كو نہتا كرنے كي كوشش قرار ديا۔
فلسطين كي اسلامي مزاحمتي تحريك حماس كے سربراہ اسماعيل ہنيہ نے رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي كے نام اپنے خط ميں آپ كو مخاطب كرتے ہوئے لكھا ہے كہ وہ بذات خود (اسماعيل ہنيہ) مسئلہ فلسطين كو ختم كرنے كے منصوبے كو ناكام بنانے كي غرض سے اسلامي جمہوريہ ايران اور باايمان فوجي كمانڈروں كي ہدايت و رہنمائي اور اسي طرح امت مسلمہ كے اٹھ كھڑا ہونے نيز منافق حكمرانوں كي سازشوں سے ہوشيار رہنے كے بارے ميں آپ كے بيانات و ارشادات پر مكمل يقين ركھتے ہيں۔
اسماعيل ہنيہ نے مسئلہ فلسطين اور بيت المقدس كے خلاف جاري سازش كو ناكام بنانے كي راہ غزہ، غرب اردن اور بيت المقدس سميت پورے فلسطين ميں پرجوش عوامي تحريك كو ايك انتفاضہ قرار ديا اور كہا كہ ہم اس فيصلے كي اندر و باہر ہر جگہ حمايت كريں گے تاكہ مسئلہ فلسطين كو ختم اور بيت المقدس كو غاصب صيہوني حكومت كا دارالحكومت تسليم كرانے كے لئے طاغوت عصر ٹرمپ كي سازش كو ناكام بنايا جا سكے اور انشااللہ اس سازش كو ہرگز كامياب نہيں ہونے ديا جائے گا۔
دن كي تصوير
مسجدالنبي صلي‌ الله‌ عليہ و آله   
ويڈيو بينك