حجت الاسلام و المسلمين سيد محمد فضل اللہ الموسوي الصفوي كي وفات پر عالمي اہل بيت(ع) اسمبلي كا پيغام تعزيت

تاریخ اشاعت:13/11/1396
جو اپنے والد ماجد حضرت آيت اللہ سيد يوسف الموسوي الصفوي(رح) كي طرح ہندوستاني كشمير ميں شہرت اور اثر و نفوذ كي بلنديوں پر فائز تھے ـ ديرپا اور بيش بہاء خدمات اور اقدامات كا سرچشمہ رہے ہيں۔
ہندوستان كے زير انتظام كشمير كے بزرگ عالم دين اور عالمي اہل بيت(ع) اسمبلي كے نامي گرامي ركن حجۃ الاسلام و المسلمين سيد محمد فضل اللہ الموسوي الصفوي كي وفات كے موقع پر اسمبلي نے ايك تعزيتي پيغام جاري كيا ہے جس كا ترجمہ حسب ذيل ہے:


بسم اللہ الرحمن الرحيم

قال الامام الصادق عليه السلام: "إذا مَاتَ المؤمِنُ الفَقِيهُ ثلمَ فِي الاسلامِ ثُلمَةٌ لا يَسُدّها شَيءٌ؛
جب ايك مؤمن فقيہ دنيا سے رخصت ہوجاتا ہے پيكر اسلام ميں ايسا رخنہ پڑ جاتا ہے جسے كوئي بھي چـيز پر نہيں كرتي۔
(الكافي، ج1، ص38)

انتہائي الم و افسوس كے ساتھ مطلع ہوئے كہ ہندوستان ميں عالمي اہل بيت(ع) اسمبلي كے ركن حضرت حجت الاسلام والمسلمين جناب آقائے سيد محمد فضل اللہ موسوي صفوي، عرصہ دراز سے احكام اسلام اور معارف و تعليمات قرآن و عترت كي تبليغ و ترويج كے بعد، دار فاني سے عالم باقي ميں كوچ كرگئے ہيں۔ يہ نامي گرامي كشميري عالم دين ـ جو نجف اشرف كے حوزہ علميہ ميں مكتب اہل بيت(ع) كے پھوٹتے چشمے سے سيراب ہوئے تھے ـ ہندوستان ميں ـ بطور عام ـ اور كشمير ميں ـ بطور خاص ـ بہت سي ديني، فكري، ثقافتي اور معاشرتي خدمات كے باني مباني تھے۔

يہ بزرگ شيعہ عالم ـ جو اپنے والد ماجد حضرت آيت اللہ سيد يوسف الموسوي الصفوي(رح) كي طرح ہندوستاني كشمير ميں شہرت اور اثر و نفوذ كي بلنديوں پر فائز تھے ـ ديرپا اور بيش بہاء خدمات اور اقدامات كا سرچشمہ رہے ہيں؛ آپ سري نگر كے علاقے شريعت آباد كي شيعہ شرعي انجمن كے سربراہ رہے ہيں، اور تبليغي اور مذہبي نيز فلاح عامہ كے شعبوں ميں اپني خدمات كي بنا پر ہندوستان كے ثقافتي اور ديني حوالے سے سرگرم عمل راہنماؤں اور كاركنوں كے ذہنوں ميں ہميشہ كے لئے امر ہوچكے ہيں اور يہ سب برصغير ميں آپ كے شاگردوں اور پيروكاروں كے لئے ان كي راہ پر گامزن رہنے كے لئے چراغ راہ سمجھا جاتا ہے؛ ہندوستاني كشمير ميں 50 پرائمري اسكولوں كي تأسيس اور سرپرستي ان كي سرگرميوں كي بلنديوں پر چمك رہي ہے۔

 آيت اللہ يوسف ميموريل ٹرسٹ اور شہر بڈگام كي شرعي انجمن كے مرحوم سربراہ اپني بابركت اور تابندہ زندگي كے آخري لمحوں تك كشمير ميں ايك حسينيہ كي عمارت مكمل كرنے ميں مصرف تھے تا كہ آپ كے ولي نعمت حضرت سيدالشہداء ابا عبداللہ الحسين عليہ السلام كي تعليمات و معارف كي نشرواشاعت اور ترويج و تبليغ كا مركز ٹہرے۔

 كشمير ميں برصغير كے مسلمانوں كے درميان اتحاد و يكجہتي اور قربت و ہمآہنگي كے يہ داعي، تہران ميں عالمي اہل بيت(ع) اسمبلي كي مجلس عمومي كے زيادہ تر اجلاسوں ـ منجملہ 2011 ميں منعقدہ اجلاس ـ ميں شريك ہوئے اور حاضرين سے خطاب كيا۔

بےشك ان كي يہ بكثرت باقيات الصالحات قرآن كريم كي آيت شريفہ "وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوا رَبَّهُم إلَى الجَنَّةِ زُمَراً حَتَّى إِذَا جاؤُوها وَفُتِحَت أبوابُها وَقَالَ لَهُم خَزَنَتُهَا سَلامٌ عَلَيكُم طِبتُم فَادخُلُوهَا خالِدِين؛ (اور جن لوگوں نے اپنے رب كا تقوي اختيار كيا انہيں جنت كي طرف گروہ در گروہ لے جايا جائے گا يہاں تك كہ جب اس كے قريب پہنچيں گے اور اس كے دروزے كھول دئے جائيں گے تو اس كے خزانہ دار كہيں گے تم پر ہمارا سلام ہو تم پاك و پاكيزہ ہو لہذا ہميشہ كے ليے جنت ميں داخل ہو جاؤ) (سورہ زمر، آيت 73)، روز معاد ان كے شامل حال ہوگي۔

 ہم اس ناقابل تلافي نقصان پر حضرت ولي عصر (عَجَّلَ اللهُ تَعَالي فَرَجَہُ الشَّرِيف) نيز انقلاب اسلامي كے رہبر معظم، مراجع تقليد، اور ہندوستان كے حوزہ ہائے علميہ اور علمائے كرام، برصغير كے شيعيان اہل بيت(ع) اور مرحوم كے اعزاء و اقارب، شاگردوں اور عقيدتمندوں كي خدمت ميں تسليت و تعزيت عرض كرتے ہيں اور خداوند متعال سے آپ كے پسماندگان، بالخصوص كے ان كے فرزند ارجمند حجت الاسلام والمسلمين سيد ہادي الموسوي ـ جو حوزہ علميہ قم كے فارغ التحصيل ہيں ـ كے لئے صبر جميل اور اجر جزيل كي التجا كرتے ہيں۔

 رَحمَۃُ اللہِ وَرِضوَانُہُ عَلَيہِ؛ وَإِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

عالمي اہل بيت(ع) اسمبلي

 10 بهمن ماه 1396 ھ ش| 30 جنوري 2018ع‍
دن كي تصوير
تل زينبيہ
ويڈيو بينك