عشرہ فجر كا دوسرا دن تاريخ كے آئينے ميں

تاریخ اشاعت:13/11/1396
دوفروري انيس سو اناسي كي تاريخ عشرہ فجر كا دوسرا دن تھا عشرہ فجر كے ايام ايران كے انقلابي عوام كے بہت ہي سخت اور دشوار ايام تھے - دوفروري انيس سو اناسي كو ايران كے عوام امام خميني كے حكم پر سڑكوں پر موجود تھے اور ساتھ ہي امام خميني سے ملاقات كركے راہ ميثاق كو جاري ركھنے كا عہد كررہے تھے - آج ہم دوفروري انيس اناسي كو رونما ہونے والے انقلابي واقعات پر نظر ڈاليں گے ۔
دارالحكومت تہران، جو امام خميني كي وطن واپسي سے قبل تك پوري طرح ميدان جنگ بنا ہوا تھا اب آپ كے آنے كے بعد جشن كا سماں پيش كررہا تھا اور لوگ سڑكوں اور گلي كوچوں كي صفائي كررہے تھے كيونكہ شاہي حكومت كےگماشتوں كے ذريعے توپ اور بندوق كي گوليوں سے بہت سے مكانات اور دوكانوں كو آگ لگ گئي تھي اور جگہ جگہ آتشزدگي كي وجہ سے راكھ اور جلے ہوئے سامان اكٹھا ہوگئے تھے- ايران كےديگر شہروں ميں بھي لوگ اسي كام ميں مصروف تھے اور رضاكارانہ طور پر اپنے شہروں كي صفائي كررہے تھے - اسكول ، كالج اور يونيورسٹياں بند ہوچكي تھيں- امام خميني كي وطن واپسي اور بہشت زہرا ميں لاكھوں انقلابيوں سے آپ كے خطاب كے بعد اب آپ نے عوام سے براہ راست رابطہ ركھنے كے لئے تہران كے وسط ميں واقع مدرسہ علوي ميں قيام كيا جہاں سيكورٹي كے انتہائي سخت انتظامات كئے گئے تھے - دوفروري انيس سو اناسي كي صبح سے بڑي تعداد ميں لوگ جوق در جوق بے خوف ہو كر مدرسہ علوي كي طرف جارہے تھے تا كہ اپنے فاتح قائد و رہبر سے عہد كريں-
 مدرسہ علوي كا صحن لوگوں كي آمد و رفت سے چھلك رہا تھا اور امام خميني رحمت اللہ عليہ سے ملنے كے لئے لوگوں كي آمد كا سلسلہ تھمنے كا نام نہيں لے رہا تھا ۔امام خميني نے مدرسہ علوي ميں ہي لوگوں سے اپنے ايك خطاب كے دوران ايك بار پھر فرمايا كہ شاہي حكومت كا خاتمہ ہونا ہي ہے اور اب عوام ہي اپني سياسي تقدير كا فيصلہ خود كريں گے -امام خميني نے فرمايا كہ شاہي حكومت پہلے دن سے ہي خلاف عقل تھي ۔ ہر قوم كو اپني تقدير كا فيصلہ خود كرنا چاہئے -امام خميني نے فوج كو مخاطب كرتے ہوئے فرمايا كہ  اب عوام كي صفوں ميں شامل ہوجائيے اور امريكي فوجي مبصرين كے ذلت آميز تسلط سے چھٹكارہ حاصل كرليجئے-
 پہلوي حكومت كے آخري وزيراعظم شاہ پور بختيار نے اپني ايك پريس كانفرنس ميں امام خميني كے ذريعے تشكيل دي گئي عبوري حكومت كے بارے ميں كہا كہ اگر وہ اس طرح كي حكومت قم ميں قائم كرنا چاہيں تو ہم اس كي اجازت دے ديں گے اور يہ بہتر ہوگا كيونكہ ہمارے پاس بھي ايك چھوٹا وٹيكين ہوجائے گا ۔ ليكن ميں پوري سنجيدگي سے يہ كہنا چاہتاہوں كہ آيت اللہ خميني كو ايك حقيقي حكومت كي تشكيل كي اجازت نہيں دے سكتا - بختيار كے بيانات كي مخالفت اور امام خميني كي حمايت ميں ايران كے مختلف شہروں ميں مظاہرے اور جھڑپيں شروع ہوگئيں اور شاہي حكومت كے كارندوں نے متعدد انقلابي شہريوں كو شہيد كرديا ۔ شاہ پوربختيار نے كہا كہ وہ ان سے ملاقات كرنا چاہتے ہيں۔ ايسو سي ايٹڈ پريس نے فوج كے اعلي افسران كے حوالے سے لكھا كہ فوجي افسران كا كہنا ہے كہ اگر آيت اللہ خميني نے آئين كے خلاف كوئي اقدام كيا تو ان كے خلاف كارروائي كي جائے گي۔
رويٹرز نيوزايجنسي نے بھي دوفروري انيس سو اناسي كو اسرائيلي حكام كے حوالے سے خبردي كہ ہميں آيت اللہ خميني كي ايران واپسي پر سخت تشويش ہے اور ممكن ہے كہ آيت اللہ خميني كي ايران واپسي سے شدت پسندانہ اقدامات انجام ديئے جائيں اور ان سے مشرق وسطي ميں امن كا عمل بھي متاثر ہوسكتا ہے ۔
ريڈيو ماسكو نے بھي دوفروري انيس سو اناسي كے واقعات كے بارے ميں خبردي كہ امريكا ميں مقيم ايراني طلبا نے ايران ميں امريكا كي مداخلت كے خلاف وائٹ ہاؤس كے باہر مظاہر كيا ہے ۔ اس دوران شاہي حكومت كے كارندوں اور عوام كے درميان جھڑپ ميں شاہ كي خفيہ تنظيم ساواك كا ايك سينئر افسر كرنل معتمدي ہلاك ہوگيا -ادھر قومي محاذ كي مركزي كونسل كے ركن ڈاكٹرسنجابي نے انقلاب اور امام خميني سے وفاداري كا اعلان كرتے ہوئے وزارت عظمي كے عہدے سے شاپور بختيار كے استعفے كا مطالبہ كرديا ۔امريكا كي جارجا ٹاؤن يونيورسٹي كے پروفيسر جان اسپوزيٹو كہتے ہيں كہ اسلامي انقلاب نے اپنے نعروں كي كشش، روش، اہداف ، نتائج ، اپني ديني اقدار، تاريخي خصوصيات، اور علاقائي نيز بين الاقوامي حالات كے پيش نظر ، اسلامي دنيا ميں اہم اثرات مرتب كئے ۔
بي بي سي ٹي وي نے اعلان كيا كہ انيس سو اناسي ميں ايران ميں جو انقلاب آيا وہ ، صرف ايرانيوں كے لئے ہي نہيں بلكہ تمام اديان كے ماننے والوں كے لئے ايك اہم موڑ ثابت ہوا اور اس كے نتيجے ميں دنيا ميں كروڑوں افراد، مذہبي بنيادوں سے وابستگي كي طرف واپس آئے۔ پوري دنيا ميں عيسائيوں ، يہوديوں اور ہندوں نے بھي مذہب سے وابستگي كا رخ كيا ، حتي تركي ميں بھي جس نے ستر سال قبل مذہب سے جنگ كي تھي، اسلامي اصولوں كي طرف واپسي ميں تيزي آئي ۔
 
دن كي تصوير
وادي السلام نجف   
ويڈيو بينك