اسلامي انقلاب كي سالگرہ كي ريليوں ميں بھرپور شركت پر مراجع عظام كي پرزور تاكيد

تاریخ اشاعت:22/11/1396
مراجع عظام كے بيانات ميں آيا ہے كہ انقلاب اسلامي كا تحفظ اہم ترين واجبات ميں سے ہے لہذا انقلاب كي كاميابي كے موقع پر منعقد كئے جانے والے پروگراموں ميں عوام كي بھرپور شركت انقلاب كے تحفظ كے مصاديق ميں شامل ہے۔
عالم تشيع كے مراجع تقليد، علمائے كرام اور ديگر اہم سياسي مذہبي شخصيتوں اور اداروں نے الگ الگ بيانات جاري كر كے اسلامي انقلاب كي كاميابي كي انتاليسويں سالگرہ كے موقع پر نكالي جانے والي ريليوں ميں بھرپور شركت پر تاكيد كي ہے۔
آيت اللہ العظميٰ مكارم شيرازي، آيت اللہ العظميٰ جوادي آملي، آيت اللہ العظميٰ نوري ہمداني اور آيت اللہ العظميٰ علوي گرگاني نے الگ الگ بيانات جاري كر كے انقلاب كے شيدائيوں، ملت تشيع خصوصا ملت ايران سے اپيل كي ہے كہ ۲۲ بہمن (۱۱ فروري) كو ايران بھر بلكہ پوري دنيا ميں نكالي جانے والي ريليوں اور جشن كي محفلوں ميں بھر شركت كريں تاكہ دشمنوں كے منہ پر ايك بار پھر ذلت اور رسوائي كا زور دار طمانچہ رسيد كيا جا سكے۔
مراجع عظام كے بيانات ميں آيا ہے كہ انقلاب اسلامي كا تحفظ اہم ترين واجبات ميں سے ہے لہذا انقلاب كي كاميابي كے موقع پر منعقد كئے جانے والے پروگراموں ميں عوام كي بھرپور شركت انقلاب كے تحفظ كے مصاديق ميں شامل ہے۔ اور اس عمل سے اسلام اور اسلامي نظام كي عظمت ميں اضافہ ہو گا۔
دن كي تصوير
بقيع
ويڈيو بينك