جشن آزادي كي رات ايران ميں اللہ اكبر كے نعرے

تاریخ اشاعت:22/11/1396
ايران ميں جشن آزادي كي تيارياں عروج پر ہيں اور بڑي بڑي عمارتوں اور شاہراہوں كو خوبصورتي كے ساتھ سجايا گيا ہے۔
 اسلامي جمہوريہ ايران ميں آج رات ايراني عوام گھروں ميں، سڑكوں ميں اور گلي كوچوں ميں اللہ اكبر كے فلك شگاف نعرے لگائيں گے جبكہ كل جشن آزادي كي ريليوں ميں شركت كر كے ايك بار پھر باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رح) كي امنگوں اور رہبر انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي سے تجديد عہد اور امريكہ،اسرائيل اور عالمي سامراج سے نفرت و بيزاري كا اظہاركريں گے۔
بائيس بہمن مطابق گيارہ فروري كے دن نكالے جانے والے جلوسوں ميں ايراني عوام كي شركت ان كاميابيوں كے لئے ہوگي جو ايراني قوم نے سفارتي ، اقتصادي، سائنسي اور سياسي شعبوں ميں علاقائي اور عالمي سطح پرحاصل كي ہيں ۔
مختلف ممالك كے نامہ نگار بائيس بہمن كے جلوسوں ميں ايراني قوم كي شركت اورعوام كي جانب سے اسلامي جمہوري نظام كي حمايت كئے جانے كي تصوير كشي كريں گے۔
واضح رہے كہ كل بہمن كي بائيس تاريخ يعني 11 فروري انقلاب اسلامي ايران كي 39 ويں سالگرہ كي تاريخ ہے اور ايران ميں اس روز جشن آزادي شان و شوكت اور قومي جوش و جزبے كے ساتھ منايا جاتا ہے۔
اہل بيت(ع) نيوز ايجنسي ابنا جشن آزادي كي 39 ويں سالگرہ كے موقع پر اپنے تمام سامعين، ناظرين اور كرم فرماوں كي خدمت ميں مباركباد پيش كرتا ہے۔
دن كي تصوير
حرم امامين عسكريين عليهما السلام   
ويڈيو بينك