دنيا كے تمام حريت پسندوں كو جشن آزادي مبارك

تاریخ اشاعت:22/11/1396
آج 22 بھمن يعني 11 فروري ہے۔ آج كي تاريخ ايران ميں عظيم اسلامي انقلاب كي كاميابي اور ظالم اور جابر سامراجي طاقتوں كي شكست اور مظلوم اور حريت پسندوں كي كاميابي كا دن ہے۔
اسلامي جمہوريہ ايران ميں آج عظيم ، انقلابي اورغيرتمند قوم 39 ويں جشن آزادي مذہبي اور قومي عقيدت و احترام اور جوش و جذبے كے ساتھ منا رہي ہے اور اب سے تھوڑي دير بعد بڑي بڑي عوامي ريلياں نكالي جائيں گي۔
ايران كے مختلف شہروں ميں ہونے والي تقريبات اور ريليوں ميں حكومتي اركان، مسلح افواج كے حكام، مذہبي رہنما،اہم شخصيات اور عوام كي بہت بڑي تعدادشريك ہو گي.
ريليوں كے اختتام پرصدر مملكت حسن روحاني تہران كے آزادي اسكوائرميں بڑي  اور پر وقار عوامي تقريب سے خطاب كريں گے.
ملك بھر ميں ہونے والي جشن آزادي كي تقريبات ميں ملي نغمے، اور ملكي ثقافت كے فروغ پرمبني پروگرام كا انعقاد كيا جارہاہے۔
بلاشبہ آج پوري ايراني قوم اور آزاد منش اور حريت پسندوں كے ليے خوشي و مسرت كا دن ہے كيونكہ اس روز باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني (رح) كي قيادت ميں ايران نے ايك ظالم اور سامراجي شاہي حكومت سے آزادي حاصل كي تھي.
سحرعالمي نيٹ ورك خوشي اور مسرت كے اس موقع پرآپ تمام سامعين اور ناظرين كو دل كي گہرائيوں سے مباركباد پيش كرتا ہے۔
دن كي تصوير
كعبہ
ويڈيو بينك