انقلاب اسلامي كي 39 ويں سالگرہ پر اتحاد المسلمين جموں و كشمير كي مباركباد

تاریخ اشاعت:22/11/1396
انقلاب اسلامي ايران كي كاميابي كي 39 ويں سالگرہ كے موقع پر اتحاد المسلمين جموں و كشمير نے امت اسلاميہ بالخصوص ملت ايران كو مبارك باد پيش كي ہے۔
تنظيم كے صدر دفتر سرينگر ميں يوم اللہ كے حوالے سے ايك محفل مذاكرہ كا انعقاد ہوا جس ميں كثير تعداد ميں تنظيم سے وابستہ اراكين نے شركت كي زعمائے تنظيم نے انقلاب اسلامي ايران اور امام خميني(رح) كي بابصيرت قيادت پر مفصل روشني ڈالي اور انقلاب اسلامي كي سربلندي اور كاميابيوں پر مسرت و اطمينان كا اظہار كيا۔
 اتحاد المسلمين كے سرپرست اعلٰي و سينئير حريت رہنما حجت الاسلام محمد عباس انصاري اور صدر حجت الاسلام مسرورعباس انصاري نے اپنے الگ الگ بيانات ميں انقلاب اسلامي ايران كي سالگرہ پر قوم كو مبارك باد ديتے ہوئے باني انقلاب اسلامي حضرت امام خميني(رح) كي قائدانہ صلاحيتوں كو سلام پيش كيا ہے۔
مولانا عباس انصاري نے امام خميني(رح) كو تاريخ بشريت كا ايك عظيم قائد قرار ديتے ہوئے كہا كہ آپ كي بابصيرت قيادت كا ہي نتيجہ ہے كہ ڈھائي ہزار سالہ شہنشاہيت كي بلند عمارت زمين بوس ہوگئي اور سرزمين ايران پر اسلامي حكومت قائم ہوئي۔
انہوں نے كہا كہ اس عظيم ملت نے اپنے قائدين و رہبران، باني انقلاب، طاغوت شكن امام خميني اور رہبر انقلاب سيد علي خامنہ اي كي صالحانہ قيادت ميں زمين سے لےكر خلا تك كو مسخر كركے دنيا كو يہ پيغام ديا كہ اسلام ہر زمانے كے مسائل كا حل ہے، چاہے وہ پہلي صدي ہجري ہو يا اكيسيويں صدي۔
انہوں نے كہا كہ امام راحل امام خميني نے مظلومين و مستضعفين جہاں ميں جينے كي اميد كو جگايا اور ايك نقش كو چھوڑا جس كے بدولت آج دنيا بھر ميں ظالم و جابر حكمرانوں كے خلاف نفرت انگيز لہر اٹھ گئي ہے انہوں نے امام خميني (رح) اور ان كے رفقاء كو سلام پيش كرتے ہوئے كہا كہ امام راحل كي بابصيرت قيادت دنيا بھر كے قائدين كے لئے مشعل راہ اور نمونہ عمل ہے۔
مولانا انصاري نے كہا كہ انقلاب اسلامي ايران رہبر عظيم الشان حضرت امام خامنہ اي دام ظلہ كي قيادت ميں تيزي كے ساتھ منزليں طے كر رہا ہے اور انقلاب اسلامي كے تئيں دشمنان كي تمام ناپاك عزائم اور مذموم سازشيں ايك ايك كركے ناكام ہورہے ہيں۔
درايں اثناء مولانا مسرور عباس انصاري نے بھي نئي دہلي سے اپنے ايك پيغام ميں يوم اللہ كے موقعے پر تمام امت اسلاميہ، ايراني قوم  بالخصوص مقام معظم رہبري حضرت آيت اللہ سيد علي خامنہ اي كي خدمت ميں تبريك و تہنيت پيش كي ہے اور بت شكن باني انقلاب امام خميني (رح) كو تاريخ كا عظيم الشان قائد قرار ديتے ہوئے انہيں مشعل راہ قرار ديا ہے۔
دن كي تصوير
مسجدالنبي صلي‌ الله‌ عليہ و آله   
ويڈيو بينك