جشن انقلاب كي ريليوں ميں ايراني عوام كي تاريخي اور عظيم الشان شركت

تاریخ اشاعت:22/11/1396
اسلامي انقلاب كي كاميابي كي انتالييسويں سالگرہ كا جشن ايران كے سبھي چھوٹے بڑے شہروں اور قريوں ميں انتہائي جوش و خروش اور انقلابي جذبے كے ساتھ منايا جارہا ہے۔
ايران اسلامي كے ايك ہزار سے زائد شہروں اور چار ہزار سے زائد قصبوں اور قريوں ميں كروڑوں كي تعداد ميں ايراني عوام نے اسلامي انقلاب كي كاميابي كي انتاليسويں سالگرہ كے جشن اور ريليوں ميں شركت كركے انقلاب اور اسلامي نظام سے اپني مكمل وفاداري كا انتہائي شاندار جلوہ پيش كيا۔ دارالحكومت تہران سميت ايران كے سبھي چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور قريوں ميں كروڑوں كي تعداد ميں ايراني شہريوں نے جن ميں بچے بوڑھے مرد و زن سبھي شامل تھے جشن انقلاب كي ريليوں ميں شركت كركے قومي اتحاد اور اسلامي نظام سے وفاداري كا تاريخي نمونہ پيش كيا اور دنيا كو ايك بار پھر يہ اعتراف كرنے پر مجبور كرديا كہ ايران كے انقلابي اور مومن عوام اپنے اسلامي اور انقلابي اصولوں سے سرمو بھي پيچھے ہٹنے والے نہيں ہيں اور بڑي طاقتوں اور ان كے علاقائي اتحاديوں كي سازشوں، دھمكيوں اور پابنديوں كا ان پر ذرہ برابر بھي اثر نہيں ہوتا -
ہمارے نمائندوں نے خبردي ہے كہ گيارہ فروري كي صبح سے ملك كے مشرق ومغرب اور شمال وجنوب ميں ہر قوم و قبيلے اور مذہب و مسلك سے تعلق ركھنے والے ايرانيوں نے پورے انقلابي جذبے كے ساتھ ملي جشن ميں شركت كي اور اپنے نظام سے وفاداري اور حمايت كا كھل كر اعلان كيا۔
ايران كي فضا گھنٹوں اللہ اكبر، امريكا مردہ باد ، اسرائيل مردہ باد اور آل سعود مردہ باد كے نعروں سے گونجتي رہي۔ ايران كے عوام نے ايك بار پھر اپنے شاندار اتحاد كا مظاہرہ كركے سامراجي طاقتوں كے ايوانوں پر لرزہ طاري كرديا اور ان كي ہر طرح كي سازشوں كو ناكام بناديا۔ اتواركو جشن انقلاب كي ريليوں ميں ہر طبقے سے تعلق ركھنے والوں نے شركت كي۔
قم ميں مراجع تقليد اورعلمائے كرام اور طلبا سميت سبھي مذہبي شخصيات نے ريليوں ميں شركت كي اور اللہ اكبر و استقلال، آزادي، جمہوري اسلامي كے نعرے لگا كر امام خميني كي امنگوں اور رہبرانقلاب اسلامي سے تجديد عہد كيا۔ ملك بھر ميں نكالي گئي ريليوں كے شركا كے ہاتھوں ميں ايسے پلے كارڈ اور بينرز تھے جن پر امريكا اور مغرب كي دھمكيوں كي مذمت ميں نعرے درج تھے۔
كردستان، سيستان و بلوچستان اور كرمانشاہ جيسے سرحدي صوبوں كے شيعہ و سني مسلمانوں نے منظم صفوں ميں بڑي تعداد ميں ريلياں نكال كر اپنے اسلامي اتحاد و اخوت كا شاندار مظاہرہ كيا اورامريكا مردہ باد و اسرائيل مردہ باد كے نعرے لگا كر ايك بار پھر دشمنوں كو مايوس كيا۔ دارالحكومت تہران ميں جشن انقلاب كي سب سے بڑي ريلي نكالي گئي جس ميں تہران كے گوشہ وكنار سے لوگوں كا سيل رواں آزادي اسكوائر كي جانب رواں دواں تھا۔ اس موقع پر اسلامي جمہوريہ ايران كا سب سے بڑا پرچم تہران كے دفاع مقدس ميوزيم پر لہرايا گيا۔
تہران كي عظيم الشان ريلي ميں صدر مملكت اور ان كي كابينہ كے اركان سميت بہت سي اعلي سول اور فوجي شخصيات نے شركت كي۔ تہران ميں اسلامي انقلاب كي سالگرہ كي ريلي ميں صدرمملكت حسن روحاني نے عوام كے شانہ بشانہ شركت كي۔ اس موقع پر انہوں نے نامہ نگاروں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ان ريليوں ميں عوام كي تاريخي شركت ايراني عوام كے خلاف امريكا كي نئي سازشوں اور علاقے ميں صيہونيوں كے اقدامات كا منہ توڑ جواب ہے۔ انہوں نے جشن انقلاب كي ريليوں ميں عوام كي تاريخي اور غير معمولي شركت پران كا شكريہ ادا كرتے ہوئےكہا كہ ريليوں ميں عوام كي يہ عظيم الشان شركت، ايرانيوں كے اتحاد، امام خميني كے اصولوں سے عہد پيمان اور اسلامي انقلاب كے راستے كو آگے بڑھانے كا اعلان ہے۔
جشن انقلاب كي ريلي ميں عدليہ كے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني، مجلس خبرگان كے سربراہ آيت اللہ جنتي، پارليمنٹ كے اسپيكر ڈاكٹرلاريجاني اور مسلح افواج كے سربرا جنرل باقري نے بھي شركت كي۔ اس موقع پران شخصيات كا كہنا تھا كہ اسلامي انقلاب كي سالگرہ كي ريليوں ميں عوام كي پرشكوہ موجودگي گذشتہ برسوں كے دوران دشمنوں كي سازشوں اور ان كي ہرزہ سرائيوں كا منہ توڑ جواب ہے۔
آيت اللہ جنتي نے كہا كہ ايراني عوام امريكا سے نفرت كرتے ہيں اور اسي لئے سب كا ايك ہي نعرہ ہے امريكا مردہ باد۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كے قدس بريگيڈ كے كمانڈرجنرل سليماني نے بھي جنوبي شہر كرمان ميں جشن انقلاب كي ريلي ميں شريك لوگوں كے ايك بہت بڑے اجتماع سے خطاب كے دوران كہا كہ اسلامي انقلاب ايك ايسے وقت كامياب ہوا جب دنيا دوقطبي نظام ميں جكڑي ہوئي تھي اور ايران پر مسلط شاہي حكومت كي بھي كوشش تھي كہ ايراني عوام سے اسلام كو چھين لے اور انہيں عالم اسلام سے دور كردے ليكن ايران كےعوام نے امام خميني رحمت اللہ عليہ كي قيادت ميں انقلاب برپا كركے اسلام كو بھي دوبارہ زندہ كيا اور اپني خود مختاري بھي حاصل كي۔
ريليوں ميں شريك كروڑوں ايرانيوں نے ايك قرارداد پاس كركے ايٹمي معاہدے كے سلسلے ميں بڑے شيطان امريكا كي عہدشكني اور وعدہ خلافي كي مذمت كرتے ہوئے كہا كہ مجرم امريكا بدستورايراني عوام كا سب سے بڑا دشمن ہے۔ ريليوں كے شركا نے عالم اسلام كے اتحاد اور حريت پسند تحريكوں خاص طور پر فلسطين كي اسلامي مزاحمتي تحريكوں كي حمايت كا اعلان كرتے ہوئے بيت المقدس كو بچوں كي قاتل غاصب صيہوني حكومت كا دارالحكومت قراردينے كے امريكا كے شيطاني فيصلے اور اسي طرح يمن ميں آل سعود اور اس كے اتحاديوں كے وحشيانہ حملوں اور بحرين ميں عوام پر آل خليفہ حكومت كے مظالم كي مذمت كي۔
دن كي تصوير
ويڈيو بينك