يمن؛ «عدن» كي تمام مسجدوں ميں نماز جمعہ ادا نہ ہوسكي

تاریخ اشاعت:07/12/1396
يمن كے صوبہ عدن ميں بعض امام اور خطيبوں كي ٹارگٹ كلنگ كے پيش نظر تمام مساجد ميں نماز جمعہ ادا نہ كرنے كا حكم ديا گيا ہے۔
 ارم نيوز كے مطابق مقامي ميڈيا كا كہنا تھا: چند خطيبوں كي ٹارگٹ كلنگ كے بعد صوبے كي مساجد ميں نماز جمعہ پرپابندي عايد كي گيي
عدن صوبے كے شہر معلا كي مسجد «عبدالله بن عباس» نے ايك بيان ميں كہا كہ بڑھتے ہوئے قتل و غارت اور خطيبوں كي ٹارگٹ كلنگ كے پيش نظر نماز جمعہ كو ادا نہ كرنے كا فيصلہ كيا گيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ عدن شہر كو مستعفي صدر عبدربہ منصور ہادي كي حكومت كا دارالحكومت قرار ديا گيا ہے اور گذشتہ كيي عرصےسے اس شہر ميں مخالفين اور حاميوں كے درميان جنگ و جدل جاري ہے
يمن گذشتہ سالوں سے سعودي عرب كے شديد حملوں كا سامنا كررہا ہے اور ہزاروں بيگناہوں كے قتل عام كے علاوہ ملك كے انفراسٹريكچر كو شديد نقصان پہنچايا گياہے۔
دن كي تصوير
حرم حضرت رقيه (سلام الله عليها)
ويڈيو بينك