ہم نے سياست اور پارليمنٹ ميں اس لئے شركت كي تاكہ ہم اسلامي مزاحمت كا بھر پور دفاع كرسكيں

تاریخ اشاعت:07/12/1396
لبنان كي انقلابي اور عوامي تحريك حزب اللہ كے سيكريٹري جنرل سيد حسن نصر اللہ نے علاقے ميں امريكہ اور اس كے اتحاديوں كے منصوبے كي ناكامي كي جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ ہميں اپني جد و جہد كا نتيجہ آج مل رہا ہے اور ہماري كاوشوں كا اہم نتيجہ مزاحمتي تحريك كي حمايت ہے۔
حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے لبنان ميں حوزہ علميہ امام مہدي (عج) كي تاسيس كو لبنان كي تاريخ ميں اہم قرارديتے ہوئے كہا كہ ہم اسلامي مزاحمت كي حمايت كي غرض سے سياست اور پارليمنٹ ميں داخل ہو رہے ہيں۔ سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ سيد عباس موسوي نے حوزہ علميہ امام مہدي (عج) كے ذريعہ بقاع كے علاقہ ميں منظم طور پر تبليغي پروگرامز كا سلسلہ شروع كيا۔ سيد عباس موسوي بيروت ميں نہيں رہے انھوں نے بقاع كے علاقہ ميں اپني تبليغي سرگرميوں كا آغاز كيا۔
ہمارے علماء اور بزرگوں نے حزب اللہ كي بنياد ركھي ہے۔ اسلامي مزاحمت كا آغاز ہوا۔ حزب اللہ كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ سيد عباس موسوي اور حوزہ علميہ امام مہدي (عج) كے اساتيد كا حزب اللہ كي تشكيل ميں اہم كردار ہے۔
سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ ميرے لئے بہت بڑے فخر كي بات ہے كہ ميں خود حوزہ علميہ امام مہدي عليہ السلام كا ايك طالب علم ہوں ۔ انھوں نے كہا كہ استاد اور شاگرد كا رابطہ باپ اور بيٹے كار ابطہ ہے اور يہ رابطہ دوطرفہ ہوتا ہے۔
سيد حسن نصر اللہ نے لبنان كے انتخابات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ لبنان كے پارليماني انتخابات نے عوام كو اپني طرف مشغول كرركھا ہے۔ انتخابات ميں لبناني عوام اپني اہم ذمہ د اري كے پيش نظر شركت كريں۔ كيونكہ انتخابات سے ان كي قومي اور ملكي تقدير وابستہ ہے۔ جو افراد انتخابات ميں كامياب ہوتے ہيں وہ تمام لبنانيوں نے نمائندے ہوتے ہيں ان كي ذمہ داري ہے كہ وہ ملك كے اقتصادي، سلامتي اور حكومتي امور پر گہري توجہ مبذول كريں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ہميں ايسے افراد كو منتخب نہيں كرنا چاہيے جو ملك كو امريكہ كے ہاتھ اور تيل كو اسرائيل كے ہاتھ فروخت كرنا چاہتے ہيں بلكہ ہميں ايسے بہادر اور شجاع نمائندوں كو منتخب كرنا چاہيے جنكي توجہ ملك كے استقلال اور آزادي پر مركوز ہوني چاہيے۔
سيد مقاومت نے كہا كہ ہم نے سياست اور پارليمنٹ ميں اس لئے شركت كي تاكہ ہم اسلامي مزاحمت كا بھر پور دفاع كرسكيں اور امريكہ اور اسرائيل كے اہداف كو ناكام بنانے ميں كامياب ہوسكيں۔ لبنان كي انقلابي اورعوامي تحريك حزب اللہ كے سيكريٹري جنرل سيد حسن نصر اللہ نے كل رات لبنان كے شہر بعلبك ميں اپنے خطاب ميں كہا كہ علاقے ميں امريكہ اور اس كے اتحاديوں كے منصوبوں كي ناكامي اور داعش كي شكست كے بعد دشمن اب مزاحمتي تحريك كے خلاف سازشوں پر اتر آيا ہے۔ سيد حسن نصر اللہ نے امريكي ورزير خارجہ كے دورہ لبنان كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ امريكي ورزير خارجہ ريكس ٹيلرسن جب بيروت كے دورے پر آئيں گے تو اس دورے كا مقصد صرف دوجانبہ سمندري مسائل نہيں بلكہ اس دورے كا ايك اہم مقصد حزب اللہ سے مقابلہ كرنا بھي ہے۔ سيد حسن نصر اللہ نے لبنان كے انتخابات كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ لبنان كے پارليماني انتخابات نے عوام كو اپني طرف مشغول كرركھا ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہميں ايسے افراد كو منتخب نہيں كرنا چاہيے جو ملك كو امريكہ كے ہاتھ اور تيل كو اسرائيل كے ہاتھ فروخت كرنا چاہتے ہيں بلكہ ہميں ايسے بہادر اور شجاع نمائندوں كو منتخب كرنا چاہيے جنكي توجہ ملك كے استقلال اور آزادي پر مركوز ہوني چاہيے۔
.......
دن كي تصوير
ويڈيو بينك