پاكستان ميں شيعہ مسلمانوں كي ٹارگيٹ كلنگ كا سلسلہ جاري

تاریخ اشاعت:16/12/1396
كوہاٹ ميں جامعہ حقانيہ كے تربيت يافتہ دہشتگردوں نے ايك شيعہ استاد قابل حسين كو فائرنگ كركے شہيد كرديا ہے۔
قابل حسن كو دہشتگردوں نے پشاور كے قريبي شہر كوہاٹ ميں اس وقت نشانہ بنايا جب وہ واپسي كے لئے جارہے تھے، قابل حسن زخموں كي تاب نا لاتے ہوئے شہيد ہوگيئے ہيں۔
واضح رہے كہ پاكستان ميں شيعہ پروفيشنلز كي ٹارگيٹ كلنگ كا سلسلہ جارہي ہے، خاص طور پر خيبر پختونخوا ميں گذشتہ ايك ماہ كے دوران چار شيعہ مسلمانوں كو دہشتگردوںنے فائرنگ كركے شہيد كردياہے اور كے پي كے كي پوليس ان دہشتگردؤں كو پكڑ نے ميں ناكام ہے۔
دوسري جانب خيبر پختونخوا كي حكومت دہشتگردوں كي سركوبي كرنے كي بجائے ان دہشتگردوں كي نرسري جامعہ حقانيہ كو كروڑوں روپے كي امداد فراہم كررہي ہے جسكا نتيجہ ہمارے سامنے ہے كہ وہ دہشتگرد جنكي كمر كو پاك افواج نے توڑ ديا تھا كے پي حكومت كے پيسوں سے علاج كرواكر وہ ايك بار پھر دہشتگردي اور ٹارگيٹ كلنگ كرنے ميں مصروف ہوگئے ہيں۔
دن كي تصوير
حرم حضرت عباس (عليہ السلام)
ويڈيو بينك