ايران كے محنت كش طبقے نے دشمن كو ہميشہ مايوس كيا: رہبر انقلاب اسلامي

تاریخ اشاعت:16/12/1396
رہبر انقلاب اسلامي نے مختلف طبقوں سے تعلق ركھنے والے شہدا كو خراج عقيدت پيش كرتے ہوئے فرمايا ہے كہ انقلاب كي تحريك اور دفاع مقدس كےدوران ايران كا محنت كش طبقہ پوري بصيرت اور غيرت كے ساتھ ميدان ميں موجود تھا۔
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے محنت كش طبقے سے تعلق ركھنے والے چودہ ہزار شہيدوں كي ياد ميں منعقدہ سمينار كا اہتمام كرنے والي كميٹي كے اركان سے ملاقات ميں فرمايا كہ بعض طبقوں منجملہ محنت كش طبقے سے تعلق  ركھنے والے شہدا كي ياد منانے كي قدر و قيمت بہت زيادہ ہے كيونكہ انقلابي تحريك كے دوران اور اسي طرح انقلاب مخالف گروہوں كے مقابلے ميں اور دفاع مقدس كے دوران ايران كے محنت كش افراد پوري غيرت اور بصيرت  كے ساتھ ميدان ميں موجود تھے-
  ايران كے محنت كش طبقے سے تعلق ركھنے والے شہدا كي ياد ميں سمينار پير كو تہران ميں منعقد ہوا ۔ سمينار كا اہتمام كرنے والي منتظمين كميٹي نے گذشتہ پانچ فروري كو رہبر انقلاب اسلامي سے ملاقات كي تھي جس ميں آپ نے يہ خطاب فرمايا تھا اور اس كا ويڈيو پير كو سمينار كے دوران حاضرين كو دكھايا گيا-
رہبرانقلاب اسلامي نے اپنے اس خطاب ميں اسلامي جمہوري نظام كے خلاف محنت كشوں كو ورغلانے اور اكسانے ميں انقلاب مخالف گروہوں كي ناكامي كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا كہ دشمنوں كا ايك بنيادي كام محنت كشوں كو ملك كي صنعت اور كارخانوں كو بند كر دينے كے لئے ورغلانا اور اكسانا تھا ليكن محنت كشوں نے ان تمام برسوں ميں ہميشہ بصيرت، حوصلے اور ديانتداري كے ساتھ ثابت قدمي كا مظاہرہ كيا اور دشمن كو مايوس كيا-
رہبر انقلاب اسلامي نے دفاع مقدس كے دوران محنت كشوں كي ميدان ميں موجودگي كو ان كي ديني غيرت و حميت كا ايك اور شاندار جلوہ قرار ديا اور فرمايا كہ جب بھي امام خميني رحمت اللہ عليہ محاذ جنگ پر جانے كي دعوت ديتے تو بہت سے نوجوان اور مومن محنت كش، كہ حتي جن كي ايك دن كي روزي روٹي بھي ان كي روزانہ كي محنت و مزدوري سے وابستہ تھي، عوامي رضاكار فورس، بسيج كے جوان كي حيثيت سے محاذ جنگ پر روانہ ہو جاتے اور يہ جوان، پوري منطق اور استدلال كے ساتھ يہ كہتے تھے كہ ہميں محاذ جنگ پر جانا ہے ہميں وطن اور اسلام كا دفاع كرنا ہے كيونكہ اگر دشمن ہم پر مسلط ہو گيا تو روٹي كيا كـچھ بھي ہميں نہيں ملے گا-
رہبر انقلاب اسلامي نے اپنے خطاب ميں شہدا كي ياد ميں پروگرام منعقد كرنے والوں كو سفارش كي كہ وہ شہدا كے سلسلے ميں موثر اور مفيد كام انجام ديں اور دكھاوے اور نمائشي كاموں سے اجتناب كريں۔
دن كي تصوير
مسجدالنبي صلي‌ الله‌ عليہ و آله   
ويڈيو بينك