بيروني طاقتوں كو مداخلت كي اجازت نہيں ديں گے

تاریخ اشاعت:18/12/1396
تہران كے خطيب جمعہ نے كہا ہے كہ خطے ميں ايران كي موجودگي كا بيروني طاقتوں سے كوئي تعلق نہيں ہے اور ايران اس معاملے ميں كسي كو بھي مداخلت كرنے كي اجازت نہيں دے گا۔
تہران كي مركزي نماز جمعہ كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمين كاظم صديقي نے كہا كہ ايران يہ بات ہرگز قبول نہيں كر سكتا كہ يورپي ممالك امريكہ كي دلالي كرتے ہوئے تہران سے كہيں وہ خطے ميں اپني موجودگي كے بارے ميں ان سے اجازت طلب كرے۔
تہران كے خطيب جمعہ نے بڑے واشگاف الفاظ ميں كہا كہ ايران نے آج تك اپنے معاملات ميں كسي بھي طاقت كو مداخلت كرنے كي اجازت دي ہے اور نہ ہي آئندہ دے گا۔
حجت الاسلام كاظمي صديقي كا كہنا تھا كہ ايران اپني موجودگي سے اس علاقے ميں امريكہ كي فنتہ انگيزي اور مفسدانہ اقدامات كا مقابلہ كر رہا ہے۔
تہران كے خطيب جمعہ نے اسلامي جمہوريہ ايران كے خلاف عالمي سامراج كي سازشوں كي ناكامي كا ذكر كرتے ہوئے كہا كہ رہبر انقلاب اسلامي نے خداوند تعالي كي عنايات، بصيرت اور تدبر كے ذريعے تمام سازشوں پر پاني پھير ديا ہے۔
حجت الاسلام كاظم صديقي نے جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا كے يوم ولادت باسعات، يوم خواتين اور يوم مادر كي مبارك باد پيش كرتے ہوئے كہا كہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ عليھا انسان كامل ہيں اور انساني قدروں كا پاس و لحاظ ركھنے والے تمام انسانوں كے ليے نمونہ ہيں۔
دن كي تصوير
ويڈيو بينك