فلسطين كي آزادي مذاكرات سے نہيں مسلحانہ جدوجہد سے ہي ممكن ہے: حزب اللہ

تاریخ اشاعت:24/12/1396
حزب اللہ لبنان كے نائب جنرل سيكرٹري شيخ نعيم قاسم كا كہنا ہے كہ فلسطين كي آزادي مذاكرات سے نہيں بلكہ مسلحانہ جدوجہد سے ہي ممكن ہے۔
بناني ذرائع ابلاغ كے حوالے سے بتايا ہے كہ لبناني حزب اللہ كے نائب جنرل سيكرٹري شيخ نعيم كا كہنا ہے كہ فلسطين كي آزادي مذاكرات سے نہيں بلكہ مسلحانہ جدوجہد سے ہي ممكن ہے۔
انہوں نے تاكيد كرتے ہوئے كہا كہ ہم مسلحانہ جدوجہد كو كسي بھي چيز سے تبديل نہيں كريں گے، فلسطين كي آزادي كے لئے مسلحانہ مزاحمت جاري رہے گي۔
شيخ نعيم كا كہنا تھا كہ فلسطين انساني حقوق كا پيمانہ ہے، اگر آپ كو حق كي تلاش ہے تو فوري طور پر فلسطين جائيں۔
انہوں نے كہا كہ بين الاقوامي قوانين اور آئين بڑے بڑے اور طاقتور ممالك كے لئے بنائے گئے ہيں، دنيا كي مظلوم ملتوں كو چاہئے اس بت كے خاتمے كے لئے كوششيں تيز كريں۔
شيخ نعيم نے مزيد كہا كہ فلسطين كا اصل مزاحمتي محور خود فلسطيني عوام ہي ہيں، ہم فلسطيني عوام كي نيابت ميں مزاحتمي تحريك نہيں چلارہے رہيں بلكہ ہم صرف فلسطينيوں كي مدد كرنے كي كوشش كررہے ہيں۔
انہوں نے كہا كہ ان شاء اللہ عنقريب فلسطين آزاد ہوجائے گا۔
دن كي تصوير
حرم امام علي عليہ السلام   
ويڈيو بينك