دشمن ايسي پارليمنٹ كا خواہاں نہيں جس ميں بسم اللہ كہي جاتي ہو/ دشمن كو ايسي عدليہ چاہيے جو اس كي مرضي كے مطابق ہو

تاریخ اشاعت:27/12/1396
اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں نماز جمعہ كے خطيب نے ايران كے خلاف دشمن كي مسلسل اور پيہم سازشوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ دشمن در حقيقت اسلامي نظام كے خلاف ہے اسے ايران ميں ايسے اداروں كي تلاش ہے جو اس كي ہاں ميں ہاں ملائيں اور دشمن كے منصوبوں كو عملي جامہ پہنائيں۔
اسلامي جمہوريہ ايران كے دارالحكومت تہران ميں نماز جمعہ آيت اللہ امامي كاشاني كي امامت ميں منعقد ہوئي جس ميں لاكھوں مؤمنين نے شركت كي ۔ خطيب جمعہ نے ايران كے خلاف دشمن كي مسلسل اور پيہم گھناؤني سازشوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دشمن در حقيقت اسلامي نظام كے خلاف ہے اسے ايران ميں ايسے اداروں كي تلاش ہے جو اس كي ہاں ميں ہاں ملائيں اور دشمن كے منصوبوں كو عملي جامہ پہنائيں۔
آيت اللہ امام كاشاني نے ايراني عدليہ كے خلاف دشمن كي تنقيد كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ دشمن كو ايران ميں ايسي عدليہ كي ضرورت ہے جو اس كي مرضي اور منشاء كے مطابق كام كرے وہ اسلامي عدليہ اور اسلامي احكام كے خلاف ہے۔
آيت اللہ امامي كاشاني نے 1331 ہجري شمسي ميں ملك كي تھوڑي سي كھلي فضا كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ امريكہ نے اس زمانے ميں فضا كو كچھ حد تك باز كيا كيونكہ وہ برطانيہ سے تيل لينا چاہتا تھا اسي لئے اس نے ايران ميں قومي محاذ پارٹي كے افراد كو پارليمنٹ كے لئے نامزد كروايا ؛ ليكن بازاريوں نے مرحوم راشد كو اپنا نمائندہ منتخب كركے پارليمنٹ ميں بھيج ديا۔ مرحوم راشد جب پارليمنٹ ميں اپنے خطاب سے قبل بسم اللہ الرحمن الرحيم كہتے تھے تو پارليمنٹ كے نمائندے مذاق اڑاتے ہوئے كہتے تھے كہ يہ منبر نہيں ،پارليمنٹ ہے۔
آيت اللہ امامي كاشاني نے كہا كہ دشمن نے ايران كے لئے دو كاموں كا انتخاب كرليا ہے ايك ملك ميں بدامني پھيلانا اور دوسرے عوام پر اقتصادي دباؤ برقرار كرنا لہذا ايراني حكام كي ذمہ داري ہے كہ وہ ايسے سخت شرائط ميں عوام كي خدمت كريں۔ آيت اللہ امامي كاشاني نے كہا كہ دشمن ايسي پارليمنٹ كا خواہاں نہيں جس ميں بسم اللہ كہي جاتي ہو يا جس ميں اللہ تعالي كا نام ليا جاتا ہو اسے ايسي پارليمنٹ چاہيے جو اس كي مرضي كے مطابق قوانين وضع كرے اور اس كي مرضي كے مطابق عمل كرے۔ آيت اللہ امامي كاشاني نے كہا كہ ہم اہلبيت (ع) كے راستے پرگامزن ہيں اور ہميں اپنے معاشرے ميں ان كي تعليمات كو فروغ دينا چآہيے اور اللہ تعالي اور اس كے پياروں كي مرضي كے مطابق عمل كرنا چاہيے۔
دن كي تصوير
گنبد حرم كاظمين عليهما السلام   
ويڈيو بينك