تركي كے دارالحكومت انقرہ ميں صدر حسن روحاني كا خطاب

تاریخ اشاعت:16/01/1397
اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حجۃ الاسلام والمسلمين حسن روحاني نے تركي كے دارالحكومت انقرہ ميں تركي، ايران اور روس كے مشتركہ سربراہي اجلاس ميں شام كي ارضي سالميت پر تاكيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے مستقل كا فيصلہ شامي عوام كے ہاتھ ميں ہے اور شام كے اتحاديوں نے امريكہ اور اس كے اتحاديوں كے پروردہ داعش دہشت گردوں كو شكست سے دوچار كرديا ہے۔
 اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر حجۃ الاسلام والمسلمين حسن روحاني نے تركي كے دارالحكومت انقرہ ميں تركي، ايران اور روس كے مشتركہ سربراہي اجلاس ميں شام كي ارضي سالميت پر تاكيد كرتے ہوئے كہا ہے كہ شام كے مستقل كا فيصلہ شامي عوام كے ہاتھ ميں ہے اور شام كے اتحاديوں نے امريكہ اور اس كے اتحاديوں كے پروردہ داعش اور النصرہ دہشت گردوں كو شكست سے دوچار كرديا ہے۔
صدر حسن روحاني نے روس كے صدر پوتين اور تركي كے صدر رجب طيب اردوغان كے ساتھ مشتركہ پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ دہشت گردوں كو امريكہ اور اس كے اتحاديوں كي اتني زبردست حمايت حاصل تھي كہ داعش دہشت گرد انھيں تيل فروخت كرتے تھے اور شام كے تاريخي اور قديمي آثار كو منہدم كركے قيمتي اور گرانقدر اشياء مغربي ممالك ميں فروخت كرتے تھے۔
صدر حسن روحاني نے كہا كہ امريكہ كئي برسوں تك شام ميں داعش كو زندہ ر كھنے كي كوشش كررہا تھا اور اس نے اس سلسلے ميں داعشيوں كو سعودي عرب اور بعض ديگر ممالك كے ذريعہ پيشرفتہ ہتھيارفراہم كئے ان كے اختيار ميں بہترين فوجي گاڑياں قرارديں اور شامي حكومت كو گرانے كے لئے امريكہ اور اس كے اتحاديوں نے اربوں ڈالر خرچ كئے۔ ليكن اللہ تعالي نے امريكہ اور اس كے بعض عرب اتحاديوں كي شام كے بارے ميں تمام كوششوں اور سازشوں كو ناكام بناديا۔
صدر حسن روحاني نے شام ميں قيام امن كے سلسلے ميں ايران، روس اور تركي كي كوششوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ سوچي سربراہي اجلاس ميں اہم فيصلے كئے گئے جن پر شام ميں عمل درآمد شروع ہوا اور بعض فريب خوردہ دہشت گردوں كي سمجھ ميں آگيا كہ وہ امريكہ كے ہاتھوں ميں بري طرح پھنس گئے ہيں۔
صدر حسن روحاني نے كہا كہ ايران، روس اور تركي كي مشتركہ اور سنجيدہ كوششوں اور شامي حكومت كے بھر پور تعاون كے ذريعہ شام كے كئي علاقوں ميں امن قائم ہوگيا ہے اور اب دہشت گردوں كے قبضہ ميں بہت تھوڑا علاقہ رہ گيا ہے ۔صدر حسن روحاني نے كہا كہ روس ، ايران اور تركي تينوں شام ميں قيام امن كي كوششيں تيز كرنے پرمتفق ہيں۔
دن كي تصوير
حرم حضرت عباس (عليہ السلام)
ويڈيو بينك