سيد حسن نصر اللہ: حزب اللہ كے خلاف تمام گھناؤني سازشيں ناكام/ حزب اللہ اتحاد كي كاميابي لبناني عوام كي كاميابي

تاریخ اشاعت:21/02/1397
حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے لبنان كے پارليماني انتخابات ميں عوام كي بھر پور شركت اور سكيورٹي كے اعلي انتظامات كي تعريف كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان اور اسلامي مزاحمت كے خلاف دشمنوں كي تمام گھناؤني سازشيں اور پروپيگنڈے ناكام ہوگئے ہيں انتخابات ميں حزب اللہ اتحاد كي كاميابي درحقيقت لبناني عوام كي كاميابي ہے۔
حزب اللہ لبنان كے سربراہ سيد حسن نصر اللہ نے لبناني صدر ميشل عون ، لبناني حكومت اور لبناني قوم كو بہترين، شاندار اور پر امن اليكشن منعقد كرانے پر مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ انتخابات كے دوران سكيورٹي كے اعلي انتظامات تھے اور تمام نمائندے آساني كے ساتھ اپنے پروگرام قوم كے سامنے پيش كرنے ميں كامياب رہے اور لبناني قوم نے بھي اپني پسند كے نمائندوں كو ووٹ ديكر پارليمنٹ ميں روانہ كيا ہے اور خطے كے پيچيدہ حالات كے پيش نظرلبنان ميں پارليماني انتخابات كا انعقاد لبناني حكومت اور قوم كي بہت بڑي كاميابي ہے۔
سيد حسن نصر اللہ نے پارليماني انتخابات ميں حزب اللہ اور اس كے اتحاديوں كي كاميابي كو اہم قرارديتے ہوئے كہا كہ حزب اللہ كے خلاف دشمنوں كي تمام سازشوں كو لبناني قوم نے ناكام بناديا ہے۔ ہم اپنے ہدف ميں كامياب ہوگئے ہيں اور ہم تمام لبناني احزاب سے ملكر لبناني عوام كے تحفظ اور لبناني عوام كي خدمت كرنے كے لئے تيار ہيں۔ انھوں نے كہا كہ بيروت اسلامي مزاحمت كے مركز كے طور پر باقي رہےگا۔
دن كي تصوير
حرم حضرت زينب سلام‌الله عليها   
ويڈيو بينك