رہبر انقلاب اسلامي كا امريكي صدر كے مجرمانہ فيصلے كے خلاف شديد رد عمل

تاریخ اشاعت:21/02/1397
رہبر انقلاب اسلامي نے امريكي صدر ٹرمپ كي تازہ ترين دھمكيوں اور ايران مخالف بيانات كو انتہائي پست اور گھٹيا قرار ديتے ہوئے فرمايا كہ ميں ايراني عوام كي طرف سے ٹرمپ سے يہ كہنا چاہتاہوں كہ مسٹر ٹرمپ تم كچھ نہيں بگاڑ سكتے۔
رہبر انقلاب اسلامي نے يوم معلم كي مناسبت سے يونيورسٹيوں كالجوں اور اسكولوں كے اساتذہ اور ثقافتي شخصيات سے ملاقات ميں اپنے خطاب كے دوران فرمايا كہ سب نے كل رات ديكھا كہ امريكي صدر ٹرمپ نے ايران كے سلسلے ميں كس قدر پست اور گھٹيا الفاظ كا استعمال كيا اور اس كي باتوں ميں دس سے زائد جھوٹ واضح طور پر ديكھے جا سكتے تھے-
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ ٹرمپ نے اسلامي نظام كو بھي دھمكي دي اور ايراني عوام كو بھي ڈرانے اور دھمكانے كي كوشش كي ليكن ميں ايران كے عوام كي طرف سے يہ كہتا ہوں كہ مسٹر ٹرمپ تم كچھ بھي نہيں بگاڑ سكتے-
  رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ امريكي صدر كا بے ادبانہ اور گھٹيا رويّہ ہمارے لئے غير متوقع نہيں تھا ہم نے پہلے دن سے كہا تھا كہ امريكا پر اعتماد نہيں كيا جا سكتا-
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ جس وقت ايٹمي معاملہ اٹھايا گيا تھا تو اسي وقت ميں نے صراحت كے ساتھ كہا تھا كہ ايران كے ساتھ امريكا كي عداوت اور دشمني ايٹمي انرجي سے مربوط نہيں ايٹمي معاملہ محض بہانہ ہے، اسلامي جمہوريہ ايران سے امريكا كي دشمني اور مخالفت كي وجہ يہ ہے كہ ايران پر امريكا كا مكمل تسلط تھا ليكن اسلامي انقلاب نے اس كا ہاتھ كاٹ ديا-
آپ نے فرمايا كہ اب علاقے ميں ايران كے اثر و رسوخ اور ايران كے ميزائل پروگرام كو مسئلہ بنا كر پيش كيا جا رہا ہے اور بالفرض اگر اس كو بھي مان ليں تو بھي امريكا نہيں ركے گا وہ كوئي اور مسئلہ اٹھا دے گا-
رہبر انقلاب اسلامي نے ايران كے اسلامي جمہوري نظام اور ايراني عوام كي شان ميں امريكي صدر كي گستاخيوں اور دريدہ دہني كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا كہ اس طرح كي حركت ہمارے لئے خلاف توقع نہيں تھي، امريكا كے سابق صدور بھي ہر دور ميں اپنے اپنے اعتبار سے ايسي ہي گستاخياں كرتے رہے ہيں ليكن ايراني عوام ہر دور ميں پوري قوت كے ساتھ ڈٹے رہے-
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ سبھي امريكي صدور خاك ميں مل گئے اور ان كي ہڈياں بھي گل گئيں ليكن اسلامي جمہوريہ ايران بدستور مضبوط و توانا ہے اور يہ موجودہ امريكي صدر بھي خاك ميں مل جائے گا اور اس كا جسم سانپ اور كيڑے مكوڑوں كي خوراك بن جائے گا ليكن اسلامي جمہوري نظام پائيدار باقي رہے گا-
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے خليج فارس كے علاقے كے بعض عرب ملكوں كے نام ٹرمپ كے حاليہ خط كا ذكر كرتے ہوئے فرمايا كہ ٹرمپ نے لكھا تھا كہ ميں نے تم لوگوں كے لئے سات ٹريلين ڈالر خرچ كئے ہيں اس لئے اب تمہيں اس كا عوض دينا ہو گا-
رہبر انقلاب اسلامي نے امريكا كو خطاب كرتے ہوئے فرمايا كہ تم نے سات ٹريلين ڈالرعراق اور شام پر قبضہ كرنے كے لئے خرچ كيا تھا ليكن تم ايسا نہيں كر سكے اس ميں دوسروں كا كيا قصور؟-
آپ نے ملك كي ترقي و پيشرفت كے لئے ايٹمي توانائي كي ضرورتوں پر تاكيد كرتے ہوئے فرمايا كہ ايٹمي توانائي ملك كي ضرورت ہے اور توانائي كے شعبے كے ماہرين كے مطابق آئندہ چند برسوں ميں ايران كو بيس ہزار ميگاواٹ ايٹمي بجلي كي ضرورت ہو گي اس لئے ايٹمي توانائي كا حصول ہمارے لئے بيحد ضروري اور اہم ہے-
رہبر انقلاب اسلامي نے فرمايا كہ ان تمام ضرورتوں كے باوجود ہم نے ايٹمي معاہدے كو تسليم كيا ليكن ايران سے امريكا كي دشمني ختم نہيں ہوئي-
آپ نے فرمايا كہ ميں نے پہلے دن سے كہا تھا كہ امريكا پر بھروسہ نہيں كيا جا سكتا اور اگر كوئي معاہدہ كرنا ہے تو ضروري ضمانت حاصل كر لي جائے اور معاہدے پر امريكي صدر سے دستخط كرائے جائيں-
رہبر انقلاب اسلامي نے ايراني حكام كو مخاطب كرتے ہوئے فرمايا كہ اگر باقي تين يورپي ملكوں سے بھي ايٹمي معاہدے كے تعلق سے كچھ طے كرنا ہے تو اس كي عملي ضمانت ليني ہو گي بصورت ديگر يہ بھي امريكا ہي والا كام كريں گے كيونكہ يہ تين ممالك بھي قابل اعتماد نہيں ہيں اور ان پر بھي بھروسہ نہيں كيا جا سكتا-
رہبر انقلاب اسلامي نے زور دے كر فرمايا كہ اگر ان تين يورپي ملكوں سے حتمي ضمانت نہيں لي جا سكتي تو پھر ايٹمي معاہدے كو آگے نہيں بڑھايا جا سكتا۔
دن كي تصوير
حرم امام حسين عليہ السلام   
ويڈيو بينك