فلسطين كي آزادي الہي سنت /امريكہ اور اس كے اتحادي، حقيقت اور الہي سنت كو بدل نہيں سكتے

تاریخ اشاعت:28/02/1397
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے بيت المقدس كو فلسطين كا دارالحكومت قرارديتے ہوئے فرمايا: اللہ تعالي كے فضل و كرم سے فلسطين دشمن كے قبضہ سے آزاد ہوجائےگا۔ امريكہ اور اس كے اتحادي، حقيقت اور الہي سنت كو بدل نہيں سكتے ۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے بيت المقدس كو فلسطين كا دارالحكومت قرارديتے ہوئے فرمايا: اللہ تعالي كے فضل و كرم سے سرزمين فلسطين، دشمن كے قبضہ سے آزاد ہوجائےگي۔ امريكہ اور اس كے اتحادي، حقيقت اور الہي سنت كو بدل نہيں سكتے۔
حسينيہ امام خميني (رہ) ميں رمضان المبارك كي مناسبت سے منعقد محفل انس با قرآن منعقد ہوئي جس ميں ملك كے ممتاز قاريوں اور حفاظ نے شركت كي ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامي كي موجودگي ميں يہ سراسر نوراني محفل تين گھنٹے تك جاري رہي ۔
رہبر انقلاب اسلامي نے اس نوراني اور ايمان افروز محفل كے شركاء سے خطاب كرتے ہوئے فرمايا: مسلمان قرآن مجيد كے سائے ميں اپني مشكلات دور كرسكتے ہيں قرآن مجيد مسلمانوں كے درميان اتحاد اور يكجہتي كا عظيم سرمايہ ہے ۔مسلمان حكمرانوں اور امت مسلمہ كي قرآن مجيد سے دوري كے نتيجے ميں آج عالم اسلام مشكلات كا شكار ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: فلسطينيوں پر ہونے والے اسرائيلي مظالم پر اسلامي ممالك اور امت مسلمہ كو خاموش نہيں رہنا چاہيے اور بيت المقدس كے سلسلے ميں اپني ذمہ د اريوں پر عمل كرنا چاہيے فلسطين كي آزادي يقيني ہے اور فلسطيني اپني سرزمين پر ايك دن ضرور آباد ہوں گے اور ان كے دشمنوں كو دنيا اور آخرت ميں شكست اور ناكامي كا سامنا كرنا پڑےگا۔
دن كي تصوير
وادي السلام نجف   
ويڈيو بينك