يورپي يونين كے صدر نے امريكہ كو ناقابل اعتماد دوست قرارديديا

تاریخ اشاعت:28/02/1397
يورپي يونين كے صدر ڈونلڈ ٹسك نے امريكي صدر پر طنز كرتے ہوئے كہا ہے كہ ڈونلڈ ٹرمپ كے ہوتے ہوئے دشمنوں كي كيا ضرورت ہے امريكہ ناقابل اعتماد دوست ہے۔
يورپي يونين كے صدر ڈونلڈ ٹسك نے امريكي صدر پر طنز كرتے ہوئے كہا ہے كہ ڈونلڈ ٹرمپ كے ہوتے ہوئے دشمنوں كي كيا ضرورت ہے امريكہ ناقابل اعتماد دوست ہے۔ذرائع كے مطابق بلغاريہ ميں يورپي يونين كے اجلاس ميں ڈونلڈ ٹسك نے امريكي صدر ڈونلڈ ٹرمپ كے حاليہ فيصلوں كو تنقيد كا نشانہ بناتے ہوئے كہا كہ ايران كے جوہري معاہدے سے دستبرداري كے فيصلے كو ديكھتے ہوئے يہ سوچا جاسكتا ہے كہ ٹرمپ جيسے دوستوں كے ہوتے ہوئے كسي دشمن كي ضرورت نہيں۔ يورپي يونين كے صدر ڈونلڈ ٹسك نے ركن ممالك پر زور ديا كہ وہ امريكي صدر كے مختلف اقدامات كي راہ ميں ركاوٹ بن جائيں۔ ڈونلڈ ٹسك نے كہا كہ يورپي ممالك ايران كے ساتھ معاہدے سے دستبرداري كے حاليہ امريكي فيصلے اور يورپ كے خلاف تجارتي محصولات جيسے اقدامات كيخلاف متحد ہوكر مشتركہ محاذ بناليں۔اجلاس ميں يورپي رہنماؤں نے ايران كے ساتھ ہونے والے ايٹمي معاہدے پر مشتركہ حكمت عملي تيار كرنے پر اتفاق كيا ہے۔ ذرائع كے مطابق امريكہ كي طرف سے يورپي يونين كو تحقير كا سامنا ہے امريكہ نے يورپي يونين كے وجود كو ايك طرح سے ختم كرركھا ہے اسي لئے يورپي يمنين كے ركن ممالك اپنا وجود منوانے كے لئے تلاش و كوشش كررہے ہيں۔
دن كي تصوير
گنبد حرم كاظمين عليهما السلام   
ويڈيو بينك