سعودي عرب كے وليعہد محمد بن سلمان شاہي محل پر ہونے والے حملے كے بعد سے لاپتہ

تاریخ اشاعت:28/02/1397
سعودي عرب كے وليعہد محمد بن سلمان نے دورہ امريكہ كے دوران فلسطين كے خلاف بيانات ديئے تھے محمد بن سلمان نے يہودي كونسل سے خطاب كرتے ہوئے كہا تھا كہ فلسطيني امن قائم كريں يا چپ ہوجائيں۔امريكہ سے واپسي اور رياض كے شاہي محل پر فائرنگ كے واقعے كے بعد سے وليعہد محمد بن سلمان لاپتہ ہيں اور انھيں كسي ٹي وي پروگرام ميں نہيں ديكھا گيا۔

سعودي ولي عہد شہزادہ محمد كچھ روز سے منظرِ عام سے غائب ہيں، اس كي وجہ سے كچھ اخبارات نے ان كي صحت سے متعلق خدشات ظاہر كيے ہيں، ميڈيا كے مطابق اكيس اپريل كو رياض كے شاہي محل كے باہر فائرنگ كے واقعے كے بعد سے وليعہد محمدبن سلمان لاپتہ ہيں ۔اكيس اپريل كو رياض ميں شاہي محل كے قريب گوليوں اور دھماكوں كي آواز سني گئي تھي۔ سعودي حكام كے مطابق اكيس اپريل كو رياض كے شاہي محل كے قريب ايك ڈرون كو بھي ديكھا گيا ۔
سعودي حكام كے مطابق اس واقعے ميں سعودي بادشاہ شاہ سلمان كو بھي محفوظ مقام پر منتقل كرديا گيا تھا ۔ ذرائع ابلاغ نے دعويٰ كيا ہے كہ اس واقعہ ميں وليعہد محمد بن سلمان زخمي ہوئے تھے۔ ذرائع كے مطابق اپريل كے او اخر ميں امريكہ كے نئے وزير خارجہ مائيك پمپيو جب رياض آئے تب بھي وليعہد محمد بن سلمان كو ٹي وي پر نہيں ديكھا گيا ، تاہم سعودي حكام نے اس معاملے پر كوئي تبصرہ نہيں كيا ہے ۔
مبصرين كا خيال ہے كہ شہزادہ محمد بن سلمان امريكہ ميں فلسطين مخالف بيانات كے بعد سے سعودي عرب ميں منظرعام پر نہيں آئے اور وہ شاہي محل پر ہونے والے ايك حملے ميں زخمي ہوگئے تھے۔ اس خبر كي آزاد ذرائع سے ابھي تك تصديق نہيں ہوئي ہے اور سعودي عرب كے ذرائع ابلاغ بھي لاپتہ وليعہد كے بارے ميں خاموش ہيں۔
دن كي تصوير
وادي السلام نجف   
ويڈيو بينك