امام خميني نے مسئلہ فلسطين كو دفن ہونے سے بچا ليا: علامہ راجہ ناصر جعفري

تاریخ اشاعت:14/03/1397
نيل و فرات كي باتيں كرنے والا اسرائيل آج ديواريں كھڑي كركے دفاع پر مجبور ہے، حزب اللہ كي اسرائيل مخالف جنگوں كے بعد غاصب صہيوني رياست كي ہيبت قصہ پارينہ بن چكي ہے۔
سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمين پاكستان كے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفري نے كہا كہ قرآني حكم ہے كہ يہود و نصاريٰ ہمارے دوست نہيں ہو سكتے۔ ظلم ان كا شيوہ ہے، ان كا ساتھ دينے والا بھي ظالم ہے۔ ہميں يہود و نصاريٰ پر اعتماد نہيں كرناچاہيے، چند مسلمان رياستوں نے غاصب رياست كے ساتھ تعلقات قايم كئے ہوئے ہيں جو انتہائي افسوسناك امر ہے، بعض ممالك ميں اسرائيلي سفارتخانے موجود ہيں، شام ، يمن ، عراق اور افغانستان كي جنگيں گريٹر مڈل ايسٹ بنانے كي جنگ ہے جس كے درپردہ امريكہ اور اسرائيل كي سازش كارفرما ہے۔
نيل و فرات كي باتيں كرنے والا اسرائيل آج ديواريں كھڑي كركے دفاع پر مجبور ہے، حزب اللہ كي اسرائيل مخالف جنگوں كے بعد غاصب صہيوني رياست كي ہيبت قصہ پارينہ بن چكي ہے۔ يہ ہمت اور حوصلہ امام خميني نے امت مسلمہ كو فراہم كيا، امت مسلمہ سے كہا كہ پوري امت ماہ رمضان كے آخري جمعہ كو يوم القدس كے نام پر منانے كي اپيل كي۔ اگر عوام اور رائے عامہ نہ ہوتي تو بہت سے مسلمان ممالك اسرائيل سے تعلقات قائم كرچكے ہوتے ، يہي رائے عامہ مسئلہ فلسطين كو دفن ہونے سے بچا رہي ہے، آج يہ مسئلہ انسانيت كا اہم مسئلہ بن چكا ہے۔
ملي يكجہتي كونسل كے ڈپٹي سيكرٹري ثاقب اكبر كا كہنا تھا كہ مسئلہ فلسطين كے حل كے لئے دو قومي نظريہ كي بات كرنا ايك غلط اقدام ہے، پاكستان كے دفتر خارجہ باني پاكستان كي دي گئي پاليسي سے انحراف كرنے كي كوشش كي ہے اور اس مسئلے كے حل كے لئے دو قومي نظريہ كي بات كي ہے۔ ضرورت اس امر كي ہے كہ قائداعظم محمد علي جناح كي دي گئي پاليسي پر عمل كيا جائے، قائد اسرائيل كو ايك غاصب اور ناجائز رياست سمجھتے تھے۔
پي ٹي آئي كي رہنما عابدہ راجہ كا كہنا تھا كہ فلسطين ميں ظلم كے پہاڑ توڑے جارہے ہيں، عورتوں ، بچوں اور بوڑھوں تك كو معاف نہيں كيا جارہا، بكھرے ہوئے مسلمان صرف اپنے گھروں ميں بيٹھ كر نوحہ كناں ہيں، دوقومي نظريہ كي بات كرنے والے فلسطين كے ساتھ مخلص نہيں ہيں۔ آج ہمارے حكمران اپنے چند مفادات كي خاطر صہيونيوں كے مقابل گھٹنے ٹيكے ہوئے ہيں۔ آج ضرورت اس امر كي ہے كہ مسلمان ايك ہو جائيں اور ايك طاقت بن كو ظالم صہيونيوں كا مقابلہ كريں۔
دن كي تصوير
حرم حضرت رقيه (سلام الله عليها)
ويڈيو بينك