ايٹمي مذاكرہ كے تجربہ كے بعد امريكا سے ايك اور مذاكرہ خيانت ہے : آيت الله نوري همداني

تاریخ اشاعت:12/04/1397
آيت الله نوري همداني نے يہ بيان كرتے ہوئے كہ ملك كے تمام ذمہ دار طبقہ ، عوام كي مشكلات كم كرنے كي كوشش كرے۔
حوزہ علميہ قم ميں اعلي سطح كے اساتذہ نے مرجع تقليد وقت حضرت آيت الله نوري همداني سے ملاقات اور گفتگو كي ۔
حضرت آيت الله نوري همداني نے اس ملاقات ميں يہ بيان كرتے ہوئے كہ ملك كا تمام ذمہ دار طبقہ ، عوام كي مشكلات كم كرنے كي كوشش كرے، بعض افراد زخم كا مرحم بننے كے بجائے زخموں پر نمك چھڑكنے ميں مصروف ہيں ۔
حوزہ علميہ قم ايران ميں درس خارج كے اس مشہور استاد نے مزيد كہا: جب عوام يہ ديكھتے ہيں كہ حكمراں ان كي مشكلات پر پردہ ڈالنے كي كوشش كررہے ہيں تو كبيدہ خاطر ہوتے ہيں ۔
حضرت آيت الله نوري همداني نے مشكلات اور دشمن كي جانب سے بڑھتے ہوئے دباو كے دور ميں صحيح مينجينگ كو ضروري جانا اور كہا: يہ صحيح كہ دشمن نے اقتصادي جنگ كو ايك نئي مرحلہ ميں داخل كرديا ہے اور پوري بے رحمي كے ساتھ اس ميدان ميں برسرپيكار ہے مگر ہميں اپني كمزور مديريت پر بھي توجہ كرني چاہئے ۔
دن كي تصوير
بقيع
ويڈيو بينك