رہبر انقلاب اسلامي: عوام كي رضايت حاصل كرنےكے لئے عدليہ كا اپنے وظائف پر عمل بہت ضروري

تاریخ اشاعت:12/04/1397
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عدليہ كے سربراہ ، اعلي ججوں اور اہلكاروں كے ساتھ ملاقات ميں عدليہ ميں سريع تبديلي اور تحول پر تاكيد كرتے ہوئے فرمايا: عوام كي رضايت اور خوشنودي حاصل كرنے كے لئے عدليہ كا اپنے وظائف پر عمل بہت ضروري ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے عدليہ كے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني، اعلي ججوں اور اہلكاروں كے ساتھ ملاقات ميں عدليہ ميں سريع تبديلي اور تحول پر تاكيد كرتے ہوئے فرمايا: عوام كي رضايت كے لئے عدليہ كا اپنے وظائف پر عمل بہت ضروري ہے۔
رہبر عمظم انقلاب اسلامي نے ہفتہ عدليہ كي مناسبت سے مباركباد پيش كي اور شہيد بہشتي اور عدليہ كے ديگر شہداء كو خراج تحسين پيش كيا اور عدليہ كے سربراہ آيت اللہ آملي لاريجاني كي طرف سے عدليہ كي كاركردگي كے بارے ميں رپورٹ كو جامع قرارديتے ہوئے فرمايا: اگر عدليہ اپنے وظائف پر اچھي طرح عمل كرے اور لوگوں كے درميان اختلافات كو حسن و خوبي كے ساتھ حل كرنے ميں مدد فراہم كرے اور كرپشن ميں ملوث افراد اور قانون كي خلاف ورزي كرنے والوں كو كيفر كردار تك پہنچانے ميں قانون كے مطابق عمل كرے تو اس كام سے عوام كي رضايت حاصل كرنے ميں مدد ملےگي۔ اگر عدليہ اپنے ذمہ داريوں پر عمل كرنے ميں ناكام ہوجائے يا ناقص كاركردگي كا مظاہرہ كرے تو اس سے عوام كے اندر اسلامي نظام كے بارے ميں مايوسي اور عدم اعتماد كي فضا پيدا ہوگي۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے فرمايا: عدليہ كو دشمنوں كے خلاف سختي كے ساتھ نمٹنا چاہيے جبكہ عوامي مسائل اور مشكلات كو حل كرنے كے سلسلے ميں اسلامي رافت و رحمت كو مد نظر ركھنا چاہيے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے كرپشن كے خلاف عدليہ كے اقدامات پر تاكيد كرتے ہوئے فرمايا: عدليہ كو كرپشن كے خلاف ٹھوس اور قاطع اقدامات عمل ميں لانے چاہييں ۔ اور كرپشن ميں ملوث افراد كے خلاف سخت كارروائي كرني چاہيے اور كسي كو بيت المال ميں دست اندازي كي اجازت نہيں ديني چاہيے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامي نے امريكہ، فرانس اور برطانيہ كي طرف سے افريقہ اور دنيا كے ديگر ممالك ميں انساني حقوق كي كھلي خلاف ورزيوں كي طرف اشارہ كرتے ہوئےفرمايا: مغربي ممالك آج بھي دنيا ميں انساني حقوق كو پامال كرنے ميں سرفہرست ہيں اور انساني حقوق كے بارے ميں ان كے پروپيگنڈے جھوٹ پر مبني ہيں۔
دن كي تصوير
وادي السلام نجف   
ويڈيو بينك