آيت اللہ سيد علي خامنہ اي كے فتوي كي الجزائر ميں پذيرائي

تاریخ اشاعت:12/04/1397
رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ سيد علي خامنہ اي نے اپنے تاريخي فتوي ميں صحابہ اور ازواج رسول صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم كي توہين كو حرام قرار ديا تھا۔
بين الاقوامي ذرائع ابلاغ كے مطابق الجزائر كي اسلامك سپريم كونسل نے رہبر انقلاب اسلامي آيت اللہ سيد علي خامنہ اي كے اصحاب اور ازواج رسول خدا صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم كي توہين كو حرام قرار دينے والے فتوي كو سراہتے ہوئے خوشي كا اظہار كيا ہے۔ اس كونسل نے كہا ہے كہ رہبر انقلاب كا يہ فتوي امت اسلامي كي وحدت كي جانب موثر عملي قدم ہے اور امت اسلامي كو استكبار كا آسان ہدف بننے سے نجات بخشے گا۔

اس كونسل كے سيكرٹري جنرل جناب بوزيد بومدين نے الميادين نيوز سے بات كرتے ہوئے كہا ہے كہ توہين اور ہتك عزت معاشرے ميں تنگ نظري اور فساد كا باعث بنتا ہے اور بعض سيٹلائيٹ چينل اس چيز كي ترويج كا باعث بننے ميں شريك ہيں۔ سيكرٹري جنرل كا كہنا تھا كہ ايسے قوانين بنانے كي ضرورت ہے كہ جس كے ذريعے ديني عقائد كے تمسخر اور مذاق اڑانے اور توہين كرنے كو ممنوع قرار ديا جا سكے۔ بعض ممالك اپنے سياسي كاموں كي انجام دھي كے دوران مذہبي احساسات كو ٹھيس پہنچاتے ہيں۔

بومدين نے الجزائر كي اسلامك سپريم كونسل كے اس اقدام كي جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ الجزائر كي اسلامي سپريم كونسل كا بيانيہ درحقيقت عرب ميڈيا ميں موجود تشدد پسندي كا مقابلہ كرنا ہے۔ ان عرب چينلز اور انٹرنيٹ سائيٹس ميں مذہبي جنگ معاشرے ميں تشدد پسندي اور جارحيت كا باعث بن رہي ہے۔
.......
دن كي تصوير
گنبد حرم كاظمين عليهما السلام   
ويڈيو بينك