امريكہ جيسي دنيا كي سفاك ترين طاقت ايران كا كچھ نہ بگاڑ سكي: رہبر انقلاب اسلامي

تاریخ اشاعت:12/04/1397
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ امريكا جيسي دنيا كي سفاك ترين طاقت گذشتہ چاليس برسوں كے دوران ايران كےعوام كا كچھ بھي نہيں بگاڑ سكي ہے اور ايران كے اسلامي جمہوري نظام اور عوام كے دشمن ايك بار پھر اپنے مقاصد كے حصول ميں ناكام رہيں گے۔
رہبرانقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے تہران ميں امام حسين ملٹري يونيورسٹي ميں نئے كيڈٹوں كے لئے منعقدہ گريجويشن پروگرام ميں خطاب كے دوران اسلامي جمہوري نظام اور عوام كے درميان اختلاف اور فاصلہ پيدا كرنے كي دشمن كي كوششوں كا ذكركرتے ہوئے فرماياكہ اگر قومي اقتدار كے ستونوں كي تقويت ہوتي رہے گي اور دشمن كے مقابلے ميں كمزوري كا مظاہرہ نہ كيا جائےگا تو بدخواہوں كو ايك بار پھر اپنے مقاصد كے حصول ميں ناكامي كا منہ ديكھنا پڑے گا۔
آپ نے فرمايا كہ ايراني عوام كي طاقت و عظمت كي سب سے بڑي دليل يہ ہے كہ دنيا كي سب سے زيادہ بےرحم اور سفاك ترين طاقت يعني امريكا نےگذشتہ چاليس برس كے دوران ايراني عوام كو نقصان پہنچانے اور ان كا مقابلہ كرنے كے لئے كسي بھي شيطانيت اور كوشش سے دريغ نہيں كيا ليكن وہ ايراني عوام كا كچھ بھي نہيں بگاڑ سكا جبكہ اس كے مقابلے ميں ايراني عوام نے پہلے سے بھي زيادہ طاقت و توانائي حاصل كي اور ترقي و پيشرفت كي منزليں طے كيں۔
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ اسلامي جمہوري نظام كي ترقي وپيشرفت كي وجہ سے امريكا كي دشمني بھي بڑھتي جارہي ہے البتہ امريكا كے تئيں ايراني عوام كي نفرت و بيزاري ميں بھي ہر روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ دشمن كا منصوبہ ايران كے عوام اور اسلامي جمہوري نظام كے درميان فاصلہ پيدا كرنا ہے اور يہي دشمن كي حماقت كي نشاني ہے كيونكہ دشمن يہ نہيں جانتا كہ ايران كے عوام ہي دراصل اسلامي جمہوري نظام ہيں اور ان دونوں كو ايك دوسرے سے جدا نہيں كيا جاسكتا۔
آپ نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہ اسلامي جمہوري نظام، عوام كے ہرفرد كي خواہش و مرضي، ان كے يقين و ايمان اور اس نظام سے ان كي والہانہ محبت و عقيدت پر استوار ہے، اسلامي جمہوريہ ايران سے مقابلہ آرائي كے لئے امريكا كے سابق صدور كي كوششوں كا بھي ذكركيا اور فرمايا كہ موجودہ صورتحال ميں اقتصادي دباؤ ڈالنے كا امريكا كا مقصد ايراني عوام كو گھٹنے ٹيكنے پر مجبور كرنا ہے ليكن خدا وندعالم كي مدد و نصرت سے ہم اپنے عوام كے ساتھ رشتوں كو روز بروز پہلے سے بھي زيادہ مستحكم كريں گے اور دشمن كو شكست دينے والے اپنے اتحاد كو مضبوط بنانے كے ساتھ ساتھ مومن، پرجوش اور اہل عمل نوجوانوں كي تقويت كريں گے۔
آيت اللہ العظمي سيد علي خامنہ اي نے فرمايا كہ حقيقي طاقت و عظمت ايراني عوام كے جذبہ آزادي اور خود مختاري سے عبارت ہے۔ آپ نے فرمايا كہ طاقت اسے نہيں كہتے كہ بعض حكام اغيار كو پيسے ديں، ان سے ہتھيار خريدكر ہتھياروں كے گوداموں كو بھريں مگر ان ہتھياروں كا استعمال تك بھي نہ كرسكيں يا ديگر طاقتيں دنياكے اس كونے سے آكر ايك ملك ميں اپنا فوجي اڈہ قائم كريں اور اس ملك كے عوام كا خون چوسيں اور يوں اس ملك كے حكام اغيار كے بھروسے اپني حكومت كي حفاظت كريں اسے طاقت نہيں كہتے۔آپ نے فرمايا كہ يہ سب ذلت و حماقت كے چند نمونے ہيں۔
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ ايراني عوام كي طاقت و عظمت كي ايك دليل يہ ہے كہ امريكا نے اسلامي جمہوري نظام كا مقابلہ كرنے كے لئے علاقے كے ملكوں كے ساتھ مل كر ايك اتحاد تشكيل ديا ہے۔ آپ نے فرمايا كہ اگر امريكا اكيلے اپنے مقاصد حاصل كرسكتا تو اسے علاقے كي روسياہ اور رجعت پسند حكومتوں كے ساتھ اتحاد تشكيل دينے كي ضرورت پيش نہ آتي۔
رہبرانقلاب اسلامي نے فرمايا كہ وہ دن دور نہيں ہے جب ايراني عوام طاقت و توانائي اور عظمت و شوكت كي اس بلندي پر پہنچ جائيں گے كہ دشمن ميں ايران پر فوجي اقتصادي سيكورٹي اور سياسي حملے كي جرائت تك نہيں ہوگي اور ہمارے نوجوان جلد ہي اس دن كا مشاہدہ كريں گے۔
دن كي تصوير
ويڈيو بينك