صہيوني رياست كي جانب سے القدس ٹي چينل پر پابندي عائد

تاریخ اشاعت:20/04/1397
صہيوني رياست نے القدس سيٹلائٹ چينل كي نشريات پر پابندي عائد كرتے ہوئے مقبوضہ فلسطين ميں موجود اس كے تمام دفاتر كو سيل كر ديا۔
خيبر صہيون تحقيقاتي ويب گاہ كے مطابق، القدس چينل كے سربراہ عماد الافرنجي نے صہيوني رياست كے اس اقدام پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے كہا ہے كہ قدس چينل پر اس لئے پابندي لگائي گئي ہے كيونكہ يہ چينل صيہوني حكومت كے ہاتھوں فلسطيني عوام كے حقوق كي خلاف ورزيوں كو بے نقاب كرتا تھا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ قابض رياست نے متعدد بار كوشش كي كہ ہمارے نامہ نگاروں كي سرگرميوں كو محدود كرے اور اسي وجہ سے كئي نامہ نگاروں كو اس نے گرفتار بھي كيا اور بعض كو دھمكياں بھي ديں، ان كي طرف گولياں فائر كيں تاكہ صہيوني مظالم كو بے نقاب كرنے والے اس ٹي وي چينل كي سرگرميوں كو روكا جا سكے۔
الافرنجي نے زور دے كر كہا كہ صہيوني رياست كا يہ اقدام دھشتگردانہ اور ظالمانہ اقدام ہے ليكن اس اقدام سے القدس چينل كبھي بھي قدس كي علمبرداري سے دستبردار نہيں ہو گا اور پہلے سے زيادہ قوت و شجاعت كے ساتھ اپني سرگرمياں جاري ركھے گا۔
خيال رہے كہ صہيوني رياست كے وزير جنگ ليبرمين نے اس چينل كي نشريات كو خطرناك قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ يہ اقدام اسرائيل كي اندروني سلامتي كے ادارے اور انٹيلي جينس تنظيم كے انتباہ پر عمل ميں لايا گيا ہے۔
دن كي تصوير
ويڈيو بينك